بھنڈارکر خود خبر بن گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی ووڈ ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر کی ’پیج تھری ‘ کے موضوع پر بننے والی نئی فلم کا موضوع بھارت کی ہائی سوسائٹی کا وہ کلچر ہے جو شراب کی دعوتوں، فلمی دنیا کی گپ شپ اور اسی طرح کی دیگر رنگینیوں سے لبریز ہے۔ بھارت میں پیج تھری کا مطلب وہ اخبار ہے جو اسی طرح کی گرم خبریں شائع کرتا ہے۔ لیکن اس فلم کو آخری شکل دینے کے ساتھ ہی مدھر بھنڈارکر کو خود ایسی صورتحال کا سامنا ہے جو بلاشبہ ’پیج تھری‘ کا حصہ ہوسکتی ہے۔ بھارت کی ایک ماڈل اور اداکارہ نے حال ہی میں ان پر الزام لگایا ہے کہ مدھر بھنڈارکر نے ان سے فلم میں رول دینے کا وعدہ کرکے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ مدھر بھنڈارکر اس الزام کی تردید کرتے ہیں اور انہیں عبوری ضمانت بھی دے دی گئی ہے تاہم اخبارات ماڈل کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبروں سے گرم ہیں۔ اس فلم میں ملک کی ہائی سوسائٹی کا طرز زندگی دکھایا گیا ہے اور معروف مالز، اداکاروں، موسیقاروں اور امیر طبقے کے دیگر افراد کے بارے میں بے شمار انکشافات ہیں۔ کئی کا خیال ہے کہ ان کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کلاس کے خوبصورت لوگوں میں کس نے کس کا ساتھ چھوڑا اور کون کس سے منسوب ہوا۔ بھارت میں نوجوان نسل کے درمیان پیج تھری کا خیال بہت مقبول ہے اور وہ بہت دلچسپی سے ایسی خبریں پڑھتے ہیں۔ کئی لڑکوں اور لڑکیوں نے بتایا کہ وہ اخبار خریدتے ہی صرف ایسی خبروں کے لیے ہیں۔ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد ’پیج تھری‘ کی خبروں کا حصہ بننا پسند کرتے ہیں لیکن کوئی بھی یہ حقیقت تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||