BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 July, 2004, 16:42 GMT 21:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زیٹا جونز کو موت کی دھمکی
موت کی دھمکی
ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے ایک عدالت کو بتایا کہ ان کا پیچھا کرنے والی ایک عورت نے انہیں ایک خط میں ان کو قتل کرکے ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرنے کی دھمکی دی تھی۔

جونز نے یہ بیان لاس اینجلیس سوپیرئر کورٹ میں ڈانیٹ نائٹ کے خلاف مقدمہ میں دیا۔

وکیل دفاع رچرڈ ہرمین نے عدالت کے باہر بتایا کہ مس نائٹ نے کسی اخبار میں مس جونز اور اداکار جارج کلونی کے تعلقات کے بارے میں خبر پڑھی تھی جس سے وہ بوکھلا گئیں اور انہوں نے مس جونز کو خط لکھ کر تعلقات ختم کرنے کو کہا۔

مس جونز کا کہنا ہے کہ مئی میں ایمسٹرڈام میں فلم ’اوشنز 12‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کے لیے دو دھمکی آمیزفون آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران انکا تمام وقت خوف اور پریشانی میں گزرا۔

زیٹا جونز
مس نائٹ زیٹا جونز سے معافی مانگ چکی ہیں

انہوں نے عدالت میں 19 دھمکی بھرے خطوں میں سے کچھ کے حصے پڑھ کر سنائے۔ ان خطوں میں مس جونز کی موت کے بارے میں تفصیلی بیانات تھے۔

مس نائٹ پر مجرمانہ دھمکی دینے اور مس جونز کا پیچھا کرنے کے پچیس معاملوں میں الزامات درج ہیں۔ تاہم مس نائٹ کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔

مس نائٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے زیادہ تر خط مس نائٹ کی گرفتاری سے پہلے پڑھے تک نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مس نائٹ نے پچھلے ماہ زیٹا جونز اور کرک دگلس جو کہ جونز کے شوہر کے والد ہیں، سے معافی مانگنے کے لیے خط لکھے تھے۔

اطلاعات کے مطابق خط میں مس نائٹ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ زیٹا جونز کے شوہر مائیکل ڈگلس کو پسند کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ک انہوں نے جو کچھ کیا اس کے لیے ان کے پاس کوئی وجہ نہیں ہے مگر ان کا ارادہ کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔

انہوں نے زیّا جونز سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں معاف کر دیں تاکہ وہ اپنی زندگی دوبارا شروع کر کے اپنی پڑھائی مکمل کر سکیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد