اوم پوری کے لیے برطانوی اعزاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے معروف اداکار اوم پوری کو ملکۂ برطانیہ نے ’آرڈر آف برٹش ایمپائر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار ہیں۔ چون سال قبل اٹھارہ اکتوبر کو پیدا ہونے والے اوم پوری نے 1976 سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ان کی پہلی فلم گھاسی رام کوتوال تھی۔ اس کے بعد سے انہوں نے اب تک ستر سے زائد فلموں، ٹی وی سیریلز اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔ ہندی اور دوسری ہندوستانی زبانوں کے علاوہ انہوں نےسات سے زائد انگریزی فلموں میں بھی کام کیا جن میں گاندھی ، سٹی آف جوائے، دی پیرول آفیسر، ہیپی ناؤ، دی زو کیپر، گھوسٹ اینڈ ڈارکنس اور گاندھی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایسٹ از ایسٹ، وائٹ ٹیتھ،اور کنٹربری ٹیل جیسے انگریزی ٹی وی سیریلز میں بھی نمایاں اداکار کے طور پر کام کیا۔ اس ایوارڈ کی ایک باقاعدہ تقریب ممبئی میں ہو گی۔ ایوارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اوم پوری بی بی سی ہندی کے مکیش شرما کو بتایا کہ انہیں اس اغزاز کے لیے منتخب ہونے پر بہت خوشی ہے کیونکہ وہ اس ملک کے شہری نہیں ہیں جس نے انہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا ہے۔ اداکار کے طور پر برطانیہ سے ان کا تعلق 1980 میں فلم ’جویل ان دی کراؤن‘ سے شروع ہوا۔ اوم پوری کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ سٹی آف جوائے نے کوئی غیر معمولی کامیابی حاصل نہیں کی تاہم اس فلم میں میرے کردار کو خاصا سراہا گیا اور مجھے بطور اداکار خاصی ساکھ ملی۔
اس کے علاوہ انہیں ’برادر ان ٹربل‘، ’مائی سن اے فیناٹک‘ اور شیکسپیئر کے ڈرامے ’کنگ لیئر‘ کی نئی شکل میں بھی کام کیا ہے۔ اوم پوری کا کہنا ہے کہ’ برطانیہ میں کام کرنا ان کے لیے ہمیشہ ان کے لیے پُرلطف رہا ہے۔ کیونکہ وہاں کام انہئی منٌم انداز سے اور نظم و ضبط کے ساتھ ہوتا ہے اور ان کی اکثر فلمں بامعنی اور زندگی سے انتہائی قریبی تعلق رکھتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||