یوگنڈا میں برہنہ رقص کے لائسنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوگنڈا کے حکام نے دارلحکومت کمپالہ میں برہنہ رقص کے لئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یوگنڈا کے ایک اخبار کے مطابق حکام کو امید ہے کہ اس رقص سے شہر کے لئے آمدنی پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔ کمپالہ شہر کی کونسل نے ملک کے برہنہ رقص دکھانے والے کلبوں میں اسٹرپ ڈانسرز پرز یادہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ رقص ایک منسولو کے نام سے جانا جاتا ہے ۔اس سے قبل یوگنڈا کی پولیس اس رقص کی شدید تنقید کرتی رہی ہے اور علماء اس کی مذمت کرتے تھے۔ایک کونسلر نے کہا کہ ہمیں یہ رقص پسند آئے یا نہیں اس رقص کا سلسلہ جاری رہے گا بہتر یہی ہے کہ ہم اس پر ٹیکس میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کر دیں۔ کمپالہ کے نائب مئیر حاجی حاسِب نے کہا کہ اس رقص کے لائسنس خاصے مہنگے ہونگے تاکہ اس کو کنٹرول کیا جا سکے۔ یوگنڈا میں سیاحت کا انحصار جنگلوں میں گوریلاکو دیکھنے کے لئے آنے والوں پر ہوتا ہے ۔لیکن 1999 میں اس صنعت کو اس وقت زبردست دھچکہ لگا جب رووانڈا کے باغیوں نےآٹھ غیر ملکی سیاحوں اور ایک رینجر ہلاک کر دیا تھا ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||