جنت مرد کے پہلو میں نہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کی مشہور فلم اداکارہ ، ہدایت کارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کی۔ پوجا آپ کو کیا لگتا ہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں کیا خواتین کے حالات میں کچھ تبدیلی آئی ہے ؟ ’مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اس سمت میں کچھ زیادہ پیش رفت نہیں کی ہے جب میں اپنی دادی یا نانی کو دیکھتی ہوں یا اس دور کی عورتوں کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے بہت کچھ کیا تھا اور وہ بھی چپ چاپ کیا تھا۔ اب جب ہم کچھ بولتے ہیں یا کرتے ہیں تو چاہتے ہیں کہ ہماری تصویر خواتین کے کسی میگزین پہلے صفحہ پر چھپے۔ ایسا لگتا ہے کہ آج کی عورت اپنے آپ کو کہیں بھول گئی ہے ۔ کیونکہ عورتوں کی آزادی کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ مردوں کے ساتھ وہ سب کچھ کریں جوآپ نہیں چاہتے کہ وہ آپ کے ساتھ کریں۔یہ بہت ضروری ہے کہ مرد اور عورت ایک دوسرے کی عزت کریں۔‘ ممبئی جیسے شہر میں رہنے والی عورتوں کا معاشرے میں جو مقام ہے کیا آپ کو لگتا ہے کہ ان کے حالات دیہی علاقوں میں رہنے والی عورتوں سے بہتر ہیں؟ ’نہیں ایسا بلکل نہیں ہے چاہے آپ فلم ایکٹریس ہوں ، ہدایت کار ہوں ،ماڈلنگ کرتی ہوں یا پھر گاؤں میں رہنے والی ایک عام عورت آپ تشدد کا اتنا ہی شکار ہو سکتی ہیں جیسے کوئی اور عورت۔ میں خود ایک سال پہلے ایسے حالات سے گزر چکی ہوں میرے ایک شرابی کے ساتھ تعلقات تھے اور وہ میرے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا ۔ لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ اگر تمہارے ساتھ یہ ہو سکتا ہے تو ہمارا کیا ہوگا۔ کیونکہ میں ایک مضبوط عورت سمجھی جاتی ہوں جو کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہے۔ اگر میں اپنے نام کو بچانے کے لئے چپ رہتی تو یہ ٹھیک نہیں ہوتا ان تمام عورتوں کے لئے جن کے ساتھ ہر روز ایسا ہوتا ہے۔ عورتوں کے حقوق کی بات ہم صرف آٹھ مارچ کو کرتے ہیں پھر بھول جاتے ہیں‘ جو عورتیں ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں ان کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا جاتا ہے ؟ ’ کسی کے ساتھ خراب برتاؤ نہیں کیا جاتا ، لیکن آ پ ویسی ہی فلمیں بناؤ گے جیسے آپ ہیں ۔ فلم انڈ سٹری کافی محدود ہے اور باہر کی دنیا سے ذیادہ میل جول نہیں ہے۔ ایسے میں اگر باہر کی دنیا سے کچھ نہیں سیکھیں گے تو فلموں میں کوئی نئی بات نہیں آئے گی‘ یومِ خواتین کے موقع پر کوئی پیغام ہے آپ کا ؟ ’میں یہی کہنا چاہوں گی کہ آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اپنے حق کے لئےلڑنا چاہیے لیکن یہ جدو جہد ایک دن کی نہیں ہے ہر دن اپنے عورت ہونے کا جشن مناؤ یاد رکھو جنت ایک اور ہے جو مرد کے پہلو میں نہیں ‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||