BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 December, 2003, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بدھ مت کے نغموں کا اعزاز
بدھ راہب
سی ڈی میں بدھوں کے مقدس مذہبی نغمے ہیں

بھارت میں بدھ مت کے راہبوں کی ریکارڈ کی گئی میوزک کی ایک سی ڈی کو اس سال کے گرامی ایوارڈز کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔ ایوارڈ کی یہ چھیالیسویں تقریب اگلے برس فروری میں امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

شیرابلنگ نامی راہبوں کی خانقاہ کے سربراہ ٹائی سیتو رنپوچے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ خانقاہ میں موجود نہ تھے۔ تاہم ان کے سیکریٹری نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ خبر ان کے لئے بہت خوشی کا باعث ہے اور وہ اس کی سرکاری تصدیق کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ خانقاہ بھارتی شہر دھرم شالہ میں واقع ہے جو نئی دہلی کے چار سو کلومیٹر شمال میں ہے۔

تبت کی ایک معروف ویب سائیٹ نے ہفتہ کو اس خبر کی تصدیق اپنی ویب سائیٹ پر جاری کردی تھی۔ اعزاز کے لئے ان نغموں کی نامزدگی چار دسمبر کو کی گئی تھی۔

بدھ ترجمان کے مطابق اس آڈیو ڈسک میں تبت کے بدھ راہبوں کے مقدس نغمے، مراقبے کی دعائیں اور بدھوں کی دیگر مذہبی رسومات کے گیت شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ مقدس نغموں کا تعلق ساتویں صدی سے ہے جب مختلف خانقاہوں میں ان گیتوں کا ارتقاء ہوا اور پھر اپنے آپ کو مذہب کے لئے وقف کرنے والے بدھ ان نغموں کو اپنے ساتھ بھارت لے آئے۔

اس سی ڈی کو بہترین روایتی نغموں کی درجہ بندی کی فہرست میں چنا گیا ہے۔ بدھ ترجمان کے مطابق ان نغموں کی ریکارڈنگ خانقاہ ہی میں ایک برس قبل کی گئی تھی اور اس کے لئے نیوزی لینڈ میں بدھوں کے مرکز کا تعاون شامل ہے۔

اس سی ڈی کو اسی سال جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یاد رکھیے کہ یہ مقدس مذہبی نغمے ہیں عام کاروباری گانے نہیں ہیں۔

تبت کے بدھ تارکین وطن کا خیال ہے کہ اس نامزدگی سے مغربی دنیا میں تبت کی ثقافت کے بارے میں شعور اجاگر ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد