BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 November, 2003, 03:35 GMT 08:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیاہ فام شاعر کا اعزاز لینے سے انکار
بنجمن زیفانیہ
بنجمن زیفانیہ آرڈر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز وصول کرنے والے افراد کا مذاق اڑایا ہے

سیاہ فام شاعر بنجمن زیفانیہ نے برطانوی حکومت کی جانب سے آرڈر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز لینے سے یہ کہہ کر معذوری ظاہر کی ہے کہ یہ اعزاز نوآبادیاتی ظلم وجبر اور غلامی کی علامت ہے۔

بنجمن زیفانیہ نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی طرف سے پیش کئے جانے والے اعزاز کے نام سے سفیدفام لوگوں کی برتری کا تاثر ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں عراق میں جنگ کے مخالفین کی طرف سے کوئی اعزاز دیا گیا تو وہ اسے وصول کرنے پر غور کریں گے۔ لیکن انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی وضح کیا کہ وہ شاعری اعزاز حاصل کرنے کے لئے نہیں کرتے۔

برطانوی فٹ بال ٹیم کے کپتان ڈیوڈ بیکم ان سرکردہ شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے جمعرات کے روز بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ سے ایوارڈ وصول کیا۔

لیکن بنجمن زیفانیہ نے بی بی سی ریڈیو فور کے ٹوڈے پرواگرام کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی بھر برطانوی سامراج کے باقیات کے خلاف جدوجہد میں سرگرم عمل رہے ہیں اور جس نے بھی ان کو او بی ای کا اعزاز دینے میں سوچا ہے اس نے میری شاعری نہیں پڑھی ہو گی۔

’یہ جزوی طور پر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج ہے لیکن ایمانداری کی بات یہ ہے کہ اگر عراق میں جنگ نہ بھی ہو رہی ہوتی تو وہ ملکہ برطانیہ سے یہ اعزاز نہ قبول کرتے۔‘

’اس اعزاز کی میرے لئے کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میں نظمیں ایوارڈز یا او بی ایز حاصل کرنے کے لئے نہیں لکھتا۔ میں لوگوں کے لئے لکھتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کے اعزاز وصول کرنے سے انکار پر نظام میں تو کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانوروں سے بے رحمی اور نسلی امتیاز کے خلاف اپنی جدوجہد پر ایوارڈ حاصل کرنے کو ترجیح دیں گے۔

بنجمن زیفانیہ نے اپنی نظم Bought and Sold لکھا ہے کہ جو ادیب او بی ای یا درباری شاعر بننا قبول کرتے ہیں وہ اپنے اصولوں پر سمجھوتا کرتے ہیں۔

بنجمن زیفانیہ سے پہلے فلم ڈائریکٹر کین لوچ یہ اعزاز وصول کرنے سے انکار کر چکے ہیں لیکن انہیں نے یہ کام بڑے خفیہ طریقے سے کیا تھا۔

بیٹلز گروپ کے رکن جان لینن شاید سب سے مشہور شخصیت ہیں جنہوں نے سیاسی وجوہات کی بنا پر اعزاز کو واپس کیا تھا۔ انہوں نے سن انیس سو پینسٹھ میں چار سال تک ممبر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز اپنے پاس رکھنے کے بعد واپس کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد