| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریگن پر ڈرامہ نہ نشر کرنے کا فیصلہ
سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے بارے میں بننے والے ایک ٹی وی ڈرامے کو نہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی ٹی وی چینیل سی بی ایس نے یہ فیصلہ ریپبلکن جماعت کی تنقید اور سخت دباؤ کے بعد کیا۔ رونالڈ ریگن کے حامیوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ حقیقت پر مبنی نہیں۔ ٹی وی چینیل نے اب اعتراف کیا ہے کہ ڈرامے میں سابق صدر کے کردار کو متوازن طریقے سے نہیں پیش کیا گیا ہے۔
رونالڈ ریگن کی عمر بانوے سال ہے اور وہ ایلزائمرز کے مریض ہیں۔وہ انیس سو اکاسی سے لے کر انیس سو اناسی تک صدر رہے۔ سی بی ایس کو گزشتہ کئی ہفتوں سے صدر ریگن کے حامیوں اور ریپبلکن جماعت کی طرف سے سخت دباؤ کا سامنا تھا۔ ڈرامے کے مخالفین نے انٹرنیٹ پر سی بی ایس کے خلاف ایک مہم بھی شروع کردی تھی اور اس چینیل کو بائےکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||