BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 October, 2003, 13:18 GMT 18:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلیر: پولیس کے ساتھ ’بھنگڑا‘
دلیر مہندی
دلیر مہندی

مشہور پاپ گلوکار دلیر مہندی سے پنجاب کے شہر پٹیالہ میں پولیس ایک بار پھر تفتیش کر رہی ہے۔ دلیر پر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے بہانے رقومات اینٹھنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز تفتیش کے دوران دلیر نے تعاون نہیں کیا اور وہ غیر ذمہ دارانہ طور پر’مسرور‘ تھے۔

تاہم دلیر مہندی نے کہا کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور انہیں چند ’بھنگڑا‘ گیت بھی سنائے۔

دلیر نے اپنے بیرون ملک دوروں پر لوگوں کو ساتھ لے جانے کے بہانے ان سے پیسے وصول کرنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔ گزشتہ روز پٹیالہ میں پولیس سٹیشن کے قریب ایک ہجوم نے ان کی کار پر پتھراؤ کیا۔

دلیر مہندی نے صحافیوں سے کہا کہ وہ ان پر عائد الزامات کی بھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی سے تفتیش کرانا چاہتے ہیں۔

دلیر کے خلاف گزشتہ ہفتے وارنٹ جاری کیا گیا تھا، تاہم انہیں بعد میں ضمانت قبل از گرفتاری دے دی گئی۔

پٹیالہ میں دلیر کی کار پرلوگوں نے پتھراؤ کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ کئی لوگوں کو پہلے ہی امریکہ اور کینیڈا بھیجا گیا ہے اور یہ کہ دلیر کے گھر سے کئی پاس پورٹ برآمد کئے گئے ہیں۔

دلیر کے بھائی شمشیر سنگھ کو اس کیس کے سلسلے میں پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد