| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلیر مہدی سے تفتیش
بھارت کے شہر پٹیالہ میں پیر کے روز مشہور پاپ گلوکار دلیر مہدی پولیس تھانے میں خود حاضر ہوئے جہاں ان سے پولیس نے چھ گھنٹے تک تفتیش کی۔ تھانے کے باہر جمع لوگوں نے دلیر مہدی کی گاڑی پر پتھر پھینکے اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔ دلیر مہدی پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کو موسیقی کے طائفوں میں شامل کرکے انہیں باہر بھیجنے کے بہانے لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔ تئیس اکتوبر کو دلیر مہدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور ہوئی تھی۔ اس ضمانت کے تحت پولیس دلیر مہدی کو دو نومبر تک گرفتار نہیں کر سکتی۔ تاہم اس سے پہلے ان کی ایک ایسی ہی درخواست کو دہلی کی عدالت نے مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے معاملہ میں ان کی زیر حراست تفتیش ضروری ہے۔ دلیر مہدی کے بھائی شمشیر سنگھ اس کیس میں گرفتار کر لیے گئے ہیں اور وہ پولیس حراست میں ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||