BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 October, 2003, 14:02 GMT 18:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افریقی ادیب کے لئے نوبل انعام
جے ایم کوئٹزی
نوبل انعام حاصل کرنے والے افریقی ادیب جے ایم کوئٹزی

سن دو ہزار تین کا ادب کا نوبل انعام افریقی ادیب جان میکس ویل کوئٹزی کو دیا گیا ہے اور انیس سو اسّی سے یہ اب تک چوتھا موقع ہے کہ ادب کا یہ سب سے بڑا انعام کسی افریقی ادیب کو دیا گیا ہے۔

کئی مہینوں کی چہ مگوئیوں کے بعد نوبل انعام دینے والے ادارے سوئیڈش نوبل اکیڈمی ہوریس اینگڈال نے بالآخر اپنی خاموشی کا قفل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد کے سامنے اس وقت توڑا جب انہوں نے حوصلہ افزا اور پرستائش آوازوں کی گونج میں اس سال کا نوبل انعام افریقی ادیب جان میکس ویل کوئٹزی کو دیئے جانے کا اعلان کیا۔

جے ایم کوئٹزی ادب کا یہ سب سے بڑا اعزاز حاصل کرنے والے سوویں حقدار ہیں جبکہ وہ انیس سو اسّی سے اب تک چوتھے افریقی ادیب ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ گزشتہ کئی برس سے امید کی جارہی تھی کے یہ انعام انہیں ہی دیا جائے گا۔

تریسٹھ سالہ افریقی ادیب کو یہ انعام ان کی ان صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے جن کے تحت وہ پورے انہماک سے وہ سارے روپ دکھا سکتے ہیں جو وہ خود دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

جے ایم کوئٹزی ایک کروڑ سوئیڈش کرونور (یا تیرہ لاکھ ڈالر) کا انعام ماہ دسمبر میں ایک تقریب میں وصول کریں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد