اداکاروں کی بیوقوفیاں: ’جب ستارے اصل زندگی میں بھی اداکاری کرتے ہیں‘

،تصویر کا ذریعہHoture Images
ايشمان كھرانا اور سونم کپور کی فلم ’بیوقوفياں‘ ریلیز ہو گئی ہے جس کی کہانی ہے ايشمان كھرانا اور سونم کپور کی لّو سٹوری کی اور کس طرح ايشمان اور سونم لڑکی کے والد رشی کپور کو راضی کرنے کے لیے تمام طرح کی بیوقوفیاں کرتے چلے جاتے ہیں۔
لیکن اصل زندگی میں اکثر بالی وڈ کے ستاروں کی وہ کیا حرکتیں ہوتی ہیں جنہیں بیوقوفی کہا جا سکتا ہے۔
ايشمان سے جب یہ سوال کیا گیا تو وہ بولے ’جب ستارے اصل زندگی میں بھی اداکاری کرتے ہیں۔ ستاروں کا نقلی پن یعنی جو وہ ہے نہیں یا وہ جو محسوس نہیں کرتے اسے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘
ستاروں کے اس ’نقلی پن‘ سے چڑھنے والے ايشمان كھرانا کو کیا بالی وڈ کی کوئی اور بات ہے جو پسند نہ ہو لیکن اب پسند ہو کے سوال پر ان کا کہنا تھا ’آج سے دس سال پہلے انڈسٹری میں کسی باہر کے آدمی کا آنا بڑا مشکل تھا۔ اگر آپ فلمی خاندان سے ہو تو چانس ملنا بڑا آسان لیکن باہر کے آدمی کے لیے بڑا مشکل۔‘

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
کن فنکاروں سے ان کو مقابلہ ہے کہ سوال پر ایشمان بولے ’دیکھیے میں اس نسل کا اکلوتا گلوکار آرٹسٹ ہوں۔ ایکٹنگ بھی کرتا ہوں۔ نغمے بھی گاتا ہوں۔ تو اس حساب سے میرا کوئی مقابلہ نہیں۔‘
فلم ’بیوقوفیاں‘ میں ايشمان كھرانا اور سونم کپور کے درمیان ایک سوئمنگ پول کا منظر ہے، جس میں سونم نے بکینی پہنی ہے۔
ایشمان جو بالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی شادی شدہ ہیں سے جب پوچھا گیا کہ ان کی بیوی ایسے سینز کے بارے میں کیا خیالات رکھتی ہیں تو ایشمان نے کہا کہ ’اسے سب پتہ ہے یار کہ اس طرح کے منظر بڑے میکینکل طریقے سے شوٹ کیے جاتے ہیں۔ ان میں کوئی جذبہ نہیں ہوتا اس لیے کوئی دقت نہیں ہوتی۔‘

،تصویر کا ذریعہBBC World Service



