ارمان کوہلی ’بگ باس‘ کے گھر سے گرفتار

بھارت کے مشہور ٹی وی شو ’بگ باس 7‘ میں شریک اداکار ارمان کوہلی کو پولیس نے پیر کو بگ باس کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔
ارمان کوہلی کو بگ باس میں ہی حصہ لیے والی صوفيہ حیات کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔
<link type="page"><caption> بگ باس کےسیٹ پر ہنگامہ، گرفتاریاں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2010/10/101005_shiv_sena_artists.shtml" platform="highweb"/></link>
بی بی سی کی نامہ نگار مدھو پال کے مطابق لوناولا پولیس نے ارمان کوہلی کو پوچھ گچھ کے لیے پیر کی رات قریب دس بجے بگ باس کے گھر سے گرفتار کیا۔
ریئلیٹی ٹی وی شو ’بگ باس7‘ سے حال ہی میں باہر آنے والی برطانوی اداکارہ صوفيہ حیات نے اپنے حریف ارمان کوہلی پر بدتمیزی اور مار پیٹ کا الزام لگاتے ہوئے ممبئی کے سانتا کلاز پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔
شو میں صوفيہ اور ارمان کی کئی بار تکرار ہوئی تھی اور دونوں نے کھل کر ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
بی بی سی سے بات چیت میں صوفيہ نے کہا کہ ’شو کے دوران جب میں وائپر سے کار صاف کر رہی تھی تو ارمان نے اسے مجھ سے چھیننے کی کوشش کی اور چھینا جھپٹی میں مجھے چوٹ بھی لگی۔ شو میں وہ بہت جارحانہ ہو گئے تھے۔ ٹی وی پر وہ سارے منظر ہٹا دیے گئے تھے۔ شو میں جتنا دکھائی دیتا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ جارحانہ ہیں۔‘
صوفيہ نے یہ بھی کہا کہ ارمان نے نہ صرف ان کے ساتھ بلکہ شو میں موجود دوسری خاتون حریف کے ساتھ بھی کئی دفعہ بدتمیزی کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’بگ باس‘ شو پر پہلے بھی کئی طرح کے الزام لگ چکے ہیں۔ گذشتہ سال بھی شو میں حریف کی طرف سے نازیبا زبان کے استعمال کے الزام لگے تھے جس کے بعد کچھ دنوں کے لیے شو کا وقت پرائم ٹائم سے ہٹا کر رات دس بجے کر دیا گیا تھا۔
بعد میں شو کے منتظمین نے جب معلومات اور نشریات کی وزارت کو یقین دلایا کہ شو میں ایسا نہیں ہوگا، تب کہیں جا کر اسے واپس پرائم ٹائم پر لایا گیا۔







