ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ تک

ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 70 لاکھ سے بھی زیادہ
،تصویر کا کیپشنٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 70 لاکھ سے بھی زیادہ

بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو بہت سارے اعزاز مل چکے ہیں اور ان کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں لیکن اگر آن لائن سماجی رابطوں کی بات کی جائے تو وہاں بھی انہی کا سکہ چلتا نظر آتا ہے۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ کے چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے پہلے امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر پرینکا چوپڑا کا ریکارڈ توڑا تھا۔ ان سے قبل ٹوئٹر پر اداکارہ پرینکا چوپڑہ کے سب سے زیادہ مداح تھے۔

اس وقت ٹوئٹر پر شار رخ خان کے تقریباً ستاون لاکھ فالوور ہیں جبکہ ٹوئٹر پر دیپیکا پادوکون کے مداحوں کی تعداد تقریباً چھیالیس لاکھ ہے۔

امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے مقبول ترین سوشل ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنا صفحہ بنایا ہے۔

اس پر بھی ان کے صفحے کو چاہنے والوں کی تعداد65 لاکھ سے زیادہ ہے۔

عوام سے رابطے میں رہنے کی ان کی کوشش انہیں سماجی رابطے میں اس قدر مقبول بناتی ہیں۔

وہ آج بھی مصروف ترین اداکاروں میں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک مجوزہ فلم میں ایک خاموش عاشق کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

انھوں نے 2010 میں پر اپنا ٹوئٹر ہینڈل شروع کیا تھا۔

ٹوئٹر پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا: ’Thank you AALLLLLLLL ... Its 7 MILLION plus‘ (آپ سب کا شکریہ. ٹوئٹر پر 70 لاکھ سے بھی زیادہ)۔