رابن ولیئمز تین دہائیوں بعد ٹی وی سکرین پر

معروف امریکی مزاحیہ اداکار رابن ولیئمز ستر کی دہائی کے ٹی وی شو مورک اینڈ منڈی کے بعد پہلی بار ایک نئی ٹی وی سیریز ’دی کریزی ونز‘ میں کام کریں گے۔
مورک نامی ایک خلائی مخلوق کا کردار ادا کر کے شہرت پانے والے باسٹھ سالہ ولیئمز اس نئی مزاحیہ سیریز میں ایک اشتہاری کمپنی کے سربراہ کا کردار ادا کریں گے۔
’بفی دی ویمپائیر سلیئر‘ کی سٹار سارہ میشیل گیلر ان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔
یہ سیریز ایلی مکبیل اور فرینڈز کے بانی ڈیوڈ ای کیلی کی پیشکش ہوگی اور امریکی میں یہ ستمبر میں نشر کیا جائے گا۔
رابن ولیئمز کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ناظرین ان کے کردار سائمن رابرٹس سے متاثر ہوں گے اور ان کے اپنی بیٹی کے ساتھ رشتے سے محذوذ ہوں گے۔
انہوں نے کہا ’ہم ایک ایسا کردار بنانا چاہتے ہیں لوگ جسے پہچان سکیں۔‘
’میرے خیال میں لوگوں کو نہ صرف میرا کردار پسند آئے گا بلکہ میرے کردار کے تمام دیگر افراد کے ساتھ رشتے بھی پسند آئیں گے۔ اسے کبھی کچھ اچھے خیال آتے اور کچھ بہت برے۔‘
رابن ولیئمز اپنی اداکاری میں فلبدی بولنے کے ماہر ماننے جاتے ہیں اور آئندہ سیریز میں انہیں اس کی مکمل آزادی ہوگی
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ڈیوڈ کیلی کا کہنا ہے کہ ’وہ میرے الفاظ کو بہترین انداز میں ادا کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔‘
رابن ولیئمز کی یہ نئی سیریز آئندہ سال امریکہ میں متعارف کروائی جانے والی کئی سیریز میں سے ایک ہے۔
چینل این بی سی پر چار گھنٹوں کی ایک مینی سیریز بھی نشر کی جائے گی جس می اداکارہ ڈایین لین سابق امریکی خاتونِ اوّل اور سابق وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹ کے روپ میں نظر آئیں گی۔
این بی سی کا کہنا ہے کہ ہلری نامی یہ سیریز انیس سو اٹھانوے سے لے کر اب تک کے ہلری کلنٹن کی زندگی اور کیریئر کے حالات کو عکس بند کرے گی۔
یہ سیریز سنہ دو ہزار سولہ کے امریکی صدارتی انتخاب سے پہلے نشر کی جائے گی۔
ہلری کلنٹن نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ کیا وہ دو ہزار سولہ میں صدارتی انتخاب میں بطور امیدوار شرکت کریں گی یا نہیں۔







