
اس فلم نے دنیا بھر کے سینما گھروں میں پہلے دس دنوں میں دو سو ستاسی لاکھ امریکی ڈالر کما لیے ہیں
جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’سکائی فال‘ نے شمالی امریکہ کے سینما گھروں میں اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے کے دوران ستاسی اعشاریہ آٹھ ملین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔
ڈینیئل کریگ کی اس فلم نے سنہ دو ہزار آٹھ میں امریکہ میں ریلیز ہونے والی جیمز بانڈ فلم ’كوانٹم آف سولیس‘ کی اوپننگ کا سٹرسٹھ اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز بزنس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
یہ اداکار ڈینیئل کریگ کی تیسری بانڈ فلم ہے۔ اس سے پہلے انھیں ’کسینورائل‘ اور ’کوانٹم آف سولیس‘ میں خاصا پسند کیا گیا تھا۔
اس فلم نے دنیا بھر کے سینما گھروں میں پہلے دس دنوں میں دو سو ستاسی لاکھ امریکی ڈالر کما لیے ہیں۔
’سکائی فال‘ کو اکتوبر کے آخر میں ریلیز کیا گیا تھا اور وہ اب تک پانچ سو اٹھارہ اعشاریہ چھ ملین ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔
اس فلم میں جیمز بانڈ یعنی زیرو زیرو سیون کا کردار ڈینیئل کریگ نے نبھایا ہے اور اس کی ہدایات سیم ڈینیئل نے دی ہیں۔
لائیو ٹریڈنگ نیوز کے مطابق جرمنی میں اس فلم کی اوپننگ دو اعشاریہ تین نو کروڑ ڈالر تھی جو کہ جرمنی میں سال دو ہزار بارہ کی سب سے بڑی اوپننگ ثابت ہوئی۔
برطانیہ اور آئیر لینڈ میں بھی اس فلم نے پہلے ہفتے میں بزنس کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس فلم نے ان دونوں ممالک میں دو کروڑ پاؤنڈ کی اوپننگ کی تھی۔
جیمز بانڈ سیریز کی فلموں کا یہ پچاسواں سال ہے۔ لائیو ٹریڈنگ نیوز کے مطابق جرمنی میں اس فلم کی اوپننگ دو اعشاریہ تین نو کروڑ ڈالر تھی جو کہ جرمنی میں سال دو ہزار بارہ کی سب سے بڑی اوپننگ ثابت ہوئی۔
برطانیہ اور آئر لینڈ میں بھی اس فلم نے پہلے ہفتے میں تجارت کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس فلم نے ان دونوں ممالک میں دو کروڑ پاؤنڈ کی اوپننگ کی تھی۔
کریگ کے علاوہ شان كونري، جارج لیزنبي، روجر مور، ٹموتھي ڈالٹن اور پيئرس بروسنن جیمز بانڈ کے ہیرو رہے ہیں۔
جیمز بانڈ کے کردار کی تخلیق انیس سو ترپن میں مصنف ایان فلیمنگ نے کی تھی جو کہ ان کے کئی ناولوں اور کہانیوں میں موجود ہے۔
دوسری جانب آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے فلم ساز سٹیون سپلبرگ کی نئی فلم ’لنکن‘ نے بھی چھوٹے سینما گھروں میں اچھا آغاز کیا ہے۔سٹیون سپیل برگ کی نئی فلم ’لنکن‘ نے صرف گیارہ مقامات سے نو لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔






























