زدان اور میرن آسکر تقریب کے نئے میزبان

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 25 اگست 2012 ,‭ 07:59 GMT 12:59 PST

85 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب چوبیس فروری سنہ دوہزار تیرہ کو ہالی ووڈ کے ڈالبی تھیئٹر میں پیش کی جائے گی۔

آسکر ایوارڈز کے منتظمین نے کہا ہے کہ سنہ دو ہزار تیرہ کے آسکر ایوارڈز کی تقریب ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسرز کریگ زدان اور نیل میرن پیش کریں گے۔

منتظمین کا خیال ہے کہ زدان اور میرن کی جوڑی آسکر ایوارڈز کی تقریب کو اپنے منفرد انداز سے پیش کرے گے۔

زدان اور میرن کی جوڑی نے ’شکاگو‘جیسی معروف فلم مشترکہ طور پر پیش کی تھی جس نے سنہ دو ہزار دو میں چھ آسکر انعامات حاصل کیے تھےاور اسے اس سال کی بہترین فلم کے انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔

ان دونوں کی جوڑی نے سنہ دوہزار سات میں ’ہیئر سپرے‘ اور ’دی بکٹ لسٹ‘ پروڈیوس کی تھی اور فی الحال وہ امریکی ٹی وی سیریز’سمیش‘ کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرز ہیں۔

آسکر اکیڈمی کے صدر ہاک کوش نے دونوں کو مستقبل کے بارے میں فکر رکھنے والے مفکرین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آسکر کے شو میں اپنا منفرد نظریہ شامل کریں گے۔

انھوں نے کہا ’دونوں کی مشترکہ صلاحتیں بہت نمایاں ہیں اور فلم کے لیے ان کا لگاؤ ہمارے شو کے لیے انتہائی موزوں ثابت ہوگا۔

مبصرین کا خیال ہے کہ آسکر کی پیشکش میں ان کی شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ آسکرکی پیشکش روایتی طرز کی ہوگی جس میں مختلف قسم کی کامیڈی، گانے اور رقص ہوں گے۔

دونوں پروڈیوسرز نے ایک بیان میں کہا ’ہمیں امید ہے کہ اس شاندار تقریب میں ہم فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے اپنے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے کچھ خاص اور کچھ تازہ فراہم کر سکیں گے۔‘

واضح رہے کہ 85 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب چوبیس فروری سنہ دوہزار تیرہ کو ہالی ووڈ کے ڈالبی تھیئٹر میں پیش کی جائے گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>