’میں ایک سن لائٹ آرٹسٹ ہوں‘: سورج کی روشنی سے فن پارے بنانے کی غیر معمولی تکنیک

جنوبی انڈیا کی ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے وگنیش کے پاس اپنے شاہکار تخلیق کا ایک غیر معمولی فن ہے۔

وہ میگنفائنگ گلاس یعنی محدب عدسے کے ذریعے لکڑی کے تختوں پر سورج کی شعاعیں فورکس کرتے ہیں۔ کیلیفورنیا میں مقیم ایک فنکار سے متاثر ہو کر یہ کام شروع کرنے والے وگنیش کہتے ہیں کہ اب وہ اپنے فن سے روزگار بھی کما لیتے ہیں۔

مگر انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے اور آپ کو اس کے لیے تربیت حاصل کرنی چاہیے۔