آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جنوبی کوریا کے میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے ساتوں اراکین کروڑ پتی بننے والے ہیں
- مصنف, ڈینیئل ہاؤرڈ
- عہدہ, بی بی سی نیوز
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ’کے پوپ‘ گروپ بی ٹی ایس کے ساتوں اراکین کروڑ پتی بننے والے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی کمپنی ’بِگ ہٹ انٹرٹینمنٹ‘ اکتوبر میں سٹاک ایکسچینج پر لسٹ ہونے والی ہے یعنی کہ اس کے شیئر مارکیٹ میں آنے والے ہیں۔
اس لیبل یا کمپنی کے حصص میں پہلے ہی بہت دلچسپی ہے اور اس کا تخمینہ 32 ارب پاؤنڈ لگایا گیا ہے۔
بگ ہٹ کے مالک بینگ سی ہوئک جو کہ کمپنی کے 43 فیصد حصے کے مالک ہیں، ارب پتی بن جائیں گے۔
اگست میں انھوں نے بی ٹی ایس گروپ کے ہر رکن کو کمپنی کے 68,385 حصص دیے تھے جن کی کل قیمت 62 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔
کمپنی کو امید ہے کہ وہ 63 کروڑ 83 لاکھ پاؤنڈ کی رقم ان حصص کو فروخت کر کے حاصل کرے گی۔ یہ رقم انھیں تقریباً 70 لاکھ نئے حصص فروخت کر کے اس وقت حاصل ہوگی جب کمپنی کورین سٹاک ایکسچنگ پر پندرہ اکتوبر کو لسٹ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
سی این بی سی کے مطابق، جنوبی کوریا میں مداح اپنے پسندیدہ بینڈ کو سپورٹ کرنے کے لیے کم از کم ایک شیئر ضرور خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ، یہ، جنوبی کوریا کا تین سال میں سب سے بڑا آئی پی او ہے۔
یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ گروپ کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے حالانکہ ان کے کافی دورے کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گروپ کے کچھ ممبران کو شاید دو سال میں فوج میں لازمی سروس کے لیے بھی جانا پڑے۔
بی ٹی ایس نے اپنی سات سالہ تاریخ میں مسلسل ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے۔ اگست میں ان کا گانا ڈائنامائٹ 24 گھنٹے میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہوا۔ اس ویڈیو کو ایک دن میں 100 ملین لوگوں نے دیکھا تھا۔
جبکہ جون میں ہونے والے ایک کانسرٹ کی ایک لائیو سٹریم میں جب سات لاکھ چھپن ہزار لوگوں نے اسے سو ملکوں سے زیادہ ممالک سے دیکھا تو گروپ نے اپنا نام گینس بک آف ورلڈ ریکاڈ میں درج کروایا تھا۔
گروپ میں کم ٹے ہنگ، جنگ ہو سک، کم نام جون، کم سوک جن، پارک جی من، جیون جنگ کک اور من تون جی شامل ہیں۔
انھوں نے اپنے کامیابی کی وجہ اپنے بین الاقوامی سطح پر موجود مداحوں کو قرار دیا ہے جنھیں ’آرمی‘ کہا جاتا ہے۔ گروپ کے مداحوں نے بی ٹی ایس کو اس سال مارچ سے ستمبر کے دوران سب سے زیادہ ٹویٹ کیے گئے موسیقی کے گروپ کا اعزاز دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گروپ کے مداح اب ان کے 20 نومبر کو نئے ریلیز ہونے والے دوسرے البم کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔