کرن جوہر کی پارٹی: دپیکا، ملائکہ سمیت کئی بالی وڈ سٹارز کی ’نشے میں دھت‘ ویڈیو پر سوشل میڈیا میں گرما گرم بحث

رنبیر دپیکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرن جوہر سمیت ویڈیو میں نظر آنے والے کسی بھی سٹار نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا

حال ہی میں بالی وڈ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر کے گھر میں منعقد کی گئی ایک پارٹی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں کئی بالی وڈ سٹارز کو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دپیکا پدوکون، رنبیر کپور، ارجن کپور، ملائکہ اروڑہ اور شاہد کپور سمیت انڈین فلم انڈسٹری کے کئی چہروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو کرن جوہر نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جس کو بعد میں انڈیا کے رکن اسمبلی مجندر سرسا نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

انھوں نے اس کے ساتھ لکھا: ’ افسانہ بمقابلہ حقیقت۔ دیکھیں کس طرح بالی وڈ کے بڑے نام اپنی نشے کی حالت کو فخر کے ساتھ دکھا رہے ہیں۔ میں منشیات کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہوں اور اگر آپ مجھ سے متفق ہیں تو میری ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں۔‘

سرسا

،تصویر کا ذریعہTwitter/mssirsa

منجندر سرسا کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرنے پر کانگرس رہنما ملند دیوڑا بالی وڈ سٹارز کا دفاع کرنے میدان میں آ گئے۔

انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا: ’میری بیوی بھی اس پارٹی میں موجود تھی ، وہاں کسی نے منشیات کا استعمال نہیں کیا اس لیے جھوٹ پھیلانے اور ان لوگوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے جنھیں آپ نہیں جانتے۔‘

انھوں نے اپنی ٹوئیٹ میں منجندر سرسا سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تاہم منجندر سرسا نے اہنی ایک اور ٹویٹ میں معافی مانگنے سے صاف انکار کر دیا۔

جواب

،تصویر کا ذریعہTwitter/milinddeora

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

پریانکا مشرا نے لکھا ’یہ نوجوان طبقے کے لیے مثال ہیں اور پھر ہم پوچھتے ہیں کہ لوگ قدامت پسند اور بے کار کیوں بن رہے ہیں۔‘

دیپیکا یادیو نامی صارف نے لکھا کہ بالی وڈ اداکار منشیات استعمال کر رہے تھے یا نہیں اس بارے میں ثبوت سامنے آنے چائیے۔۔۔ ہمیں اپنے معاشرے کو بچانا ہو گا۔

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@23_Dips

انکور مترجا نے بالی وڈ سٹارز پر آیا سارا غصہ ملند دیوڑا پر نکال دیا اور مطالبہ کیا کہ کانگریس انھیں اپنی جماعت سے نکال باہر کرے۔

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter/Ankur_Mutreja

ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’دیپیکا کیسے منشیات کا استعمال کر سکتی ہیں جبکہ وہ فلم کے سین تک کے لیے سگریٹ نہیں پیتی ہیں۔‘

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@happylovely471

ایک صارف نے تو کرن جوہر پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام بھی لگا دیا۔