میٹ گالا 2019 میں آنے والے ستاروں کے عجیب و غریب ملبوسات

نیو یارک کے میٹروپالیٹن میوزیم آف آرٹ کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے میٹ گالا کا شمار دنیائے فیشن کے سب سے بڑے شوز میں ہوتا ہے۔

میٹ گالا کے مہمانوں کی فہرست پر صرف گنے چنے نام ہی ہوتے ہیں اور اس کا ٹکٹ اتنا مہنگا کہ بس!

اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ ہر سال اس کی ایک الگ تھیم ہوتی ہے، جس کے حساب سے بڑے بڑے فنکار نت نئے اور عجیب و غریب لباس زیب تن کر کے آتے ہیں۔

چونکہ اس سال کی تھیم ’کیمپ: نوٹس آن فیشن‘ (Camp: Notes on Fashion) خود ہی ایک تصوراتی خیال پر مبنی تھی، تو ظاہر ہے اس دفعہ کے ملبوسات بھی اتنے ہی حیران کن ہوں گے۔

رواں سال لگتا ہے کہ مشہور گلوکارہ اور حال ہی میں آسکر ایوارڈ جیتنے والی لیڈی گاگا نے اپنے بھانت بھانت کے لباسوں کے ساتھ میدان مار لیا ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔