آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اوینجرز: اینڈ گیم کی پانچ دن میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمائی
ہالی وڈ فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم` نے اپنی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت سے ایک ارب 20 کروڑ امریکی ڈالرز کما کر باکس آفس کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
ڈزنی سٹوڈیوز کی اس فلم نے ایک ارب کا ہدف عبور کرنے میں صرف پانچ دن لیے اور یوں وہ پہلی فلم بن گئی جس نے ریلیز کے ابتدائی پانچ دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالر کمائی کی حد پار کی ہے۔
’اینڈ گیم‘ مارول سٹوڈیوز سپر ہیرو فرنچائز کی 22ویں پیش کش ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اینڈ گیم نے اوینجرز سیریز کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم 'انفنیٹی وار' کا ابتدائی دنوں میں 64 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
صرف امریکہ میں اینڈ گیم نے 35 کروڑ امریکی ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
چین میں بھی یہ کامیاب رہی جہاں اس نے بدھ کو نمائش کے آغاز کے بعد سے اب تک 33 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ چین میں اس فلم کا بزنس شمالی امریکہ سے زیادہ ہے۔
والٹ ڈزنی سٹوڈیوز کے چئیرمین الین ہارن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اینڈ گیم مارول کی سنیمائی کائنات کا اختتام نہیں بلکہ ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ ریلیز ہونے والی 22 فلمیں ایک بڑی کامیابی ہیں اور اس ہفتے کے اختتام پر ملنے والی کامیابی اس دنیا جس کا خواب ان میں دیکھا گیا۔ ان میں شامل قابل لوگ اور ان کا مجموعی ولولہ، اور دنیا بھر سے اس کے بدلے حاصل ہونے والے اس فلم کے مداحوں کے جوش و خروش کا ثبوت ہے۔‘
اوینجرز فرنچائز کی پہلی فلم آئرن مین سنہ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔
اینڈ گیم کو نقادوں کی جانب سے مثبت ریویوز ملے ہیں جبکہ روٹن ٹومیٹوز پر اس کی ریٹنگ 96 فیصد ہے۔