آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کیا 20 سال بعد بھی کچھ کچھ ہوتا ہے؟
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
وقت کتنی تیزی سی گزرتا ہے اس بات کا اندازہ اس وقت ہوا جب اس ہفتے فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کی بیسویں سالگرہ منائی گئی۔ فلم میں ہیرو کا کردار نبھانے والے ہیرو شاہ رخ خان اور سلمان خان آج بھی راہل اور امن کی طرح ہیرو بنے ہوئے ہیں جبکہ فلم کی ہیروئنز رانی مکھرجی اور کاجول اب مختلف کرداروں میں نظر آنے لگی ہیں۔
بحرحال اس موقعے پر شاہ رخ نے اپنے حسِ مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'کرن جوہر نے جب انھیں اس فلم کی سکرپٹ سنائی تو انھیں یہ کہانی بیکار اور بکواس لگی تھی حالانکہ فلم بہت اچھی بنی۔' لیکن انھوں نے کرن جوہر کے جذبے کو دیکھتے ہوئے فلم سائن کی تھی۔ اب کوئی خان صاحب سے یہ پوچھے کہ بھائی اسی بکواس سکرپٹ نے فلم میں آپ کے کردار 'راہل' کو امر کر دیا اور آپ انڈٹسری کے سپر سٹار بنے۔
فلم 1998 میں ریلیز ہوئی تھی اور زبردست کامیاب رہی تھی۔
فلم میں امن کا کردار نبھانے والے سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم میں انکا رول چھوٹا تھا لیکن انھیں سکرپٹ پسند آئی تھی اور کرن جوہر نے ان کی بہن الویرا سے سفارش کی تھی کہ وہ سلمان کو یہ رول کرنے پر رضامند کریں اور سلمان اپنی بہن کو نہ نہیں کر سکے۔
یہ بھی پڑھیے
اب 'بینگ ہیومن' سلمان کیسے انکار کرتے۔غالباً کرن اس فلم کا سیکوئل بنانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں یہاں سوال یہ ہے کہ کیا 20 سال بعد بھی کچھ کچھ ہوتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آج کل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نیو یارک کی سڑکوں سے اپنی مست تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کر رہے ہیں، کہیں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے تو کہیں شاپنگ کرتے ہوئے اس وقت رنبیر کی ممی نیتو کپور اور پاپا رشی کپور بھی علاج کے سلسلے میں نیو یارک میں موجود ہیں تو عالیہ رنبیر کے گھر والوں کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بحر حال جس طرح اب یہ دونوں کھلم کھلا اپنے رشتے کو قبول کر رہے ہیں لگتا ہے جلدی ہی شہنائیوں کی گونج سنائی دیگی بشرطیکہ رنبیر حسبِ عادت کوئی نیا ایڈوینچر نہ شروع کر دیں۔
ادھر رنبیر کی سابق گرل فرینڈ دیپکا پاڈوکون کبھی ہاں تو کبھی ناں کے چکر میں پھنسی ہوئی ہیں۔ اب تک تو انکی اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ شادی ملتوی کر دی گئی۔
ان افواہوں کے درمیان جب رنویر سنگھ سے شادی کی بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ فی الحال انکی توجہ صرف فلموں کی جانب ہے رنویر فلم 'گلی بوائے' کے بعد فلم 'سمبا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپنے کام پر پوری توجہ دیں۔ اب رنویر اور دپیکا کام پر توجہ دے رہے ہیں یا پھر اپنی شادی کی تیاریوں پر یہ جلدی ہی معلوم ہو جائے گا۔