آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دوسری ماڈلز کی ’توہین‘ کرنے پر کینڈل جینر کی ’معذرت‘
امریکی ماڈل کینڈل جینر نے دوسری ماڈلز کو شرم دلانے کے الزامات کے بعد کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
اس سے قبل ان سے منسوب ایک بیان لو میگزین میں چھپا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بےحد چھان پھٹک کر کسی فیشن شو میں شرکت کا فیصلہ کرتی ہیں۔
اب انھوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ان کا مقصد دوسری ماڈلز کی ستائش کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ دوسری ماڈلز نے انھیں متاثر کیا ہے اور وہ ہر کسی کو جیتتے دیکھنا چاہتی ہیں۔
لو میگزین سے بات کرتے ہوئے 22 سالہ ماڈل نے کہا تھا کہ 'میں ان لڑکیوں کی طرح نہیں ہوں جو ایک سال میں 30 شو کرتی ہیں۔ انھیں مبارک ہو، مگر میں صرف کیٹ واک نہیں کرتی، بلکہ باقی کام بھی کرتی ہوں۔'
انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ 'ذہنی توازن کھو دینے کے قریب ہیں۔'
تاہم ان کے اس بیان کے بعد فیشن انڈسٹری کی جانب سے تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔
برطانوی ماڈل لیومی اینڈرسن نے کہا کہ 'مجھے صدمہ تو پہنچا تھا لیکن اس رویے سے حیرت نہیں ہوئی۔ ہر کسی کو یہ موقع نہیں ملتا کہ وہ کاسٹنگز مس کر دے، اور پھر بھی اسے دوسروں سے زیادہ پیسے ملیں۔'
ان کے اس ٹویٹ کو 40 ہزار سے زیادہ لائیکس ملے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امریکی ماڈل ٹیڈی کونلیون نے انسٹاگرام پر کینڈل کو جواب دیا:
'ماڈلز صرف کیلابیساس سے نہیں آتیں، وہ صومالیہ، سائبیریا کے برف زاروں، چین کے کسی گاؤں یا ٹینیسی کے کسی ٹریلر پارک سے بھی آ سکتی ہیں۔
'اپنے رفقائے کار کے بارے میں توہین آمیز بیانات دینے سے ترقی یا اتحاد نہیں ملتا جس کی ہماری صنعت کو سخت ضرورت ہے۔'
کینڈل کی اس 'معذرت' کے باوجود ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
کینڈل جینر 14 برس کی عمر سے ماڈلنگ کر رہی ہیں۔ انھیں 2017 میں فوربز میگزین نے سب سے مہنگی ماڈل قرار دیا تھا۔