آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پشتو گلوکارہ ریشم مبینہ طور پر خاوند کے ہاتھوں قتل
پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مشہور پشتو گلوکارہ ریشم کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے اپنے ہی گھر میں قتل کر دیا ہے۔
نوشہرہ کے ضلعی پولیس افسر زاہد اللہ نے بی بی سی کے نامہ نگار اظہار اللہ کو بتایا کہ مقتولہ ریشم فائدہ خان کی چوتھی بیوی تھیں۔
زاہد اللہ کے مطابق قتل کی ایف ائی آر مقتولہ کی ہمشیرہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں مقتولہ کے شوہر کے علاوہ ایک ڈاکٹر ہمایوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پولیس افسر کے مطابق دوسرے ملزم ڈاکٹر ہمایوں کی مقتولہ کی بہن کے ساتھ شادی ہوئی تھی جو کچھ عرصہ بعد طلاق پر ختم ہو گئی۔
ایف ائی آر میں لکھا گیا ہے کہ ریشم کے شوہر فائدہ خان بیرون ملک مزدوری کرتے ہیں اور چھٹیوں پر گھر آئے ہوئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایف ائی آر میں ریشم کی ہمشیرہ نے لکھوایا ہے کہ مقتولہ کے شوہر فائدہ خان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ ریشم کے گھر میں رکھوالی کے لیے رہتی تھیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ شوہر اور ریشم کے مابین گذشتہ ایک ہفتے سے ناچاقی چل رہی تھی۔
پولیس افسر زاہد اللہ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ماضی میں بھی پشتو گلوکاراؤں کے قتل کے واقعات پیش آئے ہیں۔
پشاور میں پشتو کی معروف گلوکارہ غزالہ جاوید کو بھی شوہر نے چند سال پہلے قتل کر دیا تھا جبکہ ایک اور معروف گلوکارہ ایمن اداس کی قتل کا مقدمہ ان کے بھائی پر درج ہوا تھا۔