ورلڈ باڈی پینٹنگ فیسٹیول: ذوق نظر کو دعوت نظارہ

برازیل کے میک اپ فنکار جوناتھن پاون اور ایلیسن روڈریگیز نے ماڈل تھیا گو کے جسم پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

آسٹریا کے شہر کلیگنفرٹ میں 21 ویں ورلڈ باڈی پینٹنگ فیسٹیول یعنی انسانی جسم پر مختلف قسم کی تصاویر بنانے کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

اس میں فنکاروں نے ماڈلز کے جسم پر وہ نقش و نگار بنائے جو دعوت نظارہ دے رہے تھے۔ یہاں قارئین کے ذوق نظر کے لیے بعض حیرت انگیز تصاویر پیش ہیں۔

اس فیسٹیول کی ابتدا سنہ 1998 میں ہوئی تھی اور وقت کے ساتھ اس میں مختلف ممالک کے فنکار شرکت کرنے لگے۔ رواں سال اس میں تقریباً 50 ممالک کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی برازیل کے فنکاروں کی جانب سے پیش کیا گيا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

اس فیسٹیول میں مخصوص اور غیر پیشہ ور اور شوقیہ پینٹنگ کرنے والوں کے لیے بھی ایوارڈز ہیں جنھیں 12 مختلف زمروں جیسے ایئربرش، سپیشل ایفکٹ، فیس پینٹنگ وغیر میں منقسم کیا گيا ہے۔

جنوبی افریقہ کی فنکار کارلا گوس نے ماڈل کورینا کے جسم پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

سنہ 2018 ورلڈ باڈی پینٹنگ کے دوران ایک مصور اپنی ماڈل کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہReuters

اس عالمی فیسیٹول کا لوکیشن جنوبی آسٹریین صوبے کیرنتھیا کا دارالحکومت کلیگنفرٹ ہے جو چہار جانب سے آلپس پہاڑ سے گھرا ہوا ہے۔

ایک فنکار اپنی ماڈل کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہEPA

بعض زمروں میں فنکاروں کو اپنے ماڈل کے جسم پر پینٹ کرنے کے لیے دو دنوں کا وقت دیا جاتا ہے اور ہر دن مختلف تھیم کے تحت پینٹنگ کا مقابلہ ہوتا ہے۔

ایک ماڈل کی نمائش

،تصویر کا ذریعہEPA

فیس یا چہرے پر پینٹنگ کے ذریعے مقابلے میں شرکت کرنے والے فنکاروں کو ماڈل کے چہرے اور گردن پر پینٹنگ کے ذریعے بصری کہانی کہنی ہوتی ہے۔

ایک فنکار اپنی ماڈل کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہEPA

اس میں تخلیقی میک اپ پر بھی ایوارڈ ہے جن میں ایسے لباس شامل ہیں جو ماڈل کے میک اپ سے مناسبت رکھتے ہوں۔

برازیل کے میک اپ فنکار جوناتھن پاون اور ایلیسن روڈریگیز نے ماڈل تھیا گو کے جسم پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

اس فیسٹیول میں جسم پر مصوری، میک اپ، فوٹوگرافی، سپیشل ایفکٹ اور ایئربرش کے لیے تربیت بھی دی جاتی ہے۔

بیلجیئم کے فنکار ہویام ہجلاوی کی ماڈل ان کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

سویڈن کے فنکار ولیجا نے ایک ماڈل کے جسم پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

برازیل کے مصور ایلکس ہانسن نے اپنی ماڈل کو اس انداز سے سجایا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تقریب کے دوران ایک ماڈل اپنے تخلیق کار کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

نیدر لینڈس کے فنکار ٹون نیزٹ کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ماڈل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

جنوبی افریقہ کے پینٹر یونے زوننبرگ ہیوز اور ایسٹرک ہیوز کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ماڈل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ایک ماڈل کی نمائش

،تصویر کا ذریعہGetty Images

Presentational white space
ایک ماڈل کی نمائش

،تصویر کا ذریعہGetty Images

Presentational white space

.