آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ششی کپور کے انتقال پر ششی تھرور کو فون
بالی وڈ کے مشہور اداکار ششی کپور نہیں رہے۔ ان کا 79برس کی عمر میں منگل کو ایک طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا۔
ششی کپور کے انتقال کی خبر کے بعد سے سوشل میڈیا پر اداسی محسوس کی جا سکتی ہے۔ انڈیا کے صدر اور وزیر اعظم نے بھی ٹوئٹر پر ششی کپور کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ ششی کپور کو پروڈیوسر اور اداکار کی حیثیت سے بامعنی فلموں اور انڈیا میں تھیٹر کی تحریک میں مرکزی کردار کے حوالے سے انھیں یاد یاد رکھا جائے گا۔
لیکن کئی لوگوں نے یہ سمجھا کہ اداکار ششی کے ہمنام کانگریس کے رہنما اور معروف ادیب ششی تھرور انتقال کر گئے ہیں۔
اس پر ششی تھرور نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں بتایا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ ’ہمارے دفتر میں لوگ کال کر کے تعزیت کر ہے ہیں۔ میری موت کی خبریں، اگر مبالغے پر مبنی نہیں تو قبل ازوقت ضرور ہیں۔‘
ادھر ششی کپور کی یاد میں پورا بالی وڈ غمزدہ ہے۔
اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’ششی کپور جی آپ کو بھلایا نہیں جا سکے گا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اکشے کمار نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’ میرے پاس ماں ہے۔۔ آپ کا یہ مشہور ڈائلاگ سن کر بالی وڈ کے بے شمار خواب آنکھوں کے سامنے آ جاتے ہیں۔ سنیما کے لیے آپ کی غیر معمولی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اداکارہ بپاشا باسو نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سب آپ کو بہت یاد کریں گے۔‘
کرکٹر ویریندر سہواگ نے ششی کپور کا مقبول ڈائلاگ ‘میرے پاس ماں ہے‘ ٹوئٹر پر لکھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ’آپ اداکاروں کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔‘