آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’ڈر تھا کہ پگڑی پہن کر نوٹنکی نہ لگوں‘
انڈیا کے اداکار ارجن کپور اپنی آنے والی اگلی مزاحیہ فلم 'مبارکاں' میں پگڑی پہنے سردار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس کردار کے بارے میں ارجن کپور کا کہنا ہے 'میں تھوڑا گھبرایا ہوا تھا کہ پگڑی مجھ سوٹ کرے گی یا نہیں۔ میں پگڑی پہن کر نوٹنکی نہ لگوں، پر پگڑی پہن کر میری چال ڈھال، بات کرنے کا طریقہ تبدیل ہو گیا، پگڑی پہننے کے بعد مجھ ایک روحانی طاقت آ گئی۔'
فلم 'مبارکاں' میں اپنے اس کردار کے بارے میں انھوں نے بتایا 'میں نے یہ کردار بڑی ذمہ داری سے ادا کیا ہے، فلم میں کسی قوم یا برادری کا مذاق نہیں اڑایا گیا ہے۔'
پانچ سال میں آٹھ فلموں میں کام کرنے والے ارجن نے اپنے کریئر میں دو فلاپ فلم کا بھی سامنا کیا ہے۔ ارجن کپور کی پچھلی فلم 'ہاف گرل فرینڈ' نے توقع سے کم کمائی کی تھی۔
اس پر بات کرتے ہوئے ارجن کہتے ہیں، 'آپ بطور آرٹسٹ اپنا کام کر سکتے ہو، آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ پروڈیوسر کے پیسے ضائع نہ ہوں۔ فلم 'ہاف گرل فرینڈ' نے جتنی کمائی کی میں اس سے خوش ہوں۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ارجن کو خوشی ہے کہ فلمساز ان پر 50 سے 60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے انھیں اعتماد ملتا ہے۔
ان کا ماننا ہے انھیں ان کے ناظرین کھونے کا ڈر بھی ہے کیونکہ فلم انڈسٹری میں کسی بھی اداکار کے پاس جب تک ناظرین ہیں تب تک اس کے پاس سب کچھ ہے۔
ارجن کپور انیس برمی کی فلم 'مبارکاں' میں پہلی بار اپنے چچا انیل کپور کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
اپنے اور انیل کپور کے تعلقات پر ارجن کہتے ہیں، 'اس فلم سے ہم رشتہ دار سے دوست بنے ہیں، انیل کپور نے اتنے سالوں سے ناظرین کو تفریح مہیا کی ہے، مجھے خوشی ہوگی اگر لوگ کہیں گے کہ انیل کپور کے ساتھ ایک اور کپور انھیں تفریح فراہم کر سکا۔'
ارجن کپور 'مباركاں' میں ڈبل رول میں طرح نظر آئیں گے۔ یہ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہو گی۔