میز پر گائے کا نہیں بھینس کا گوشت تھا: کاجول

ہندی فلموں کی ہیروئن کاجول نے ایک ٹویٹ کے ذریعے گائے کے گوشت کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

کاجول نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، 'ایک دوست کے گھر پر لنچ کی ویڈیو ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ میز پر گوشت بھی تھا. لیکن یہ غلط فہمی ہے۔'

انھوں نے مزید لکھا، 'وہاں بھینس کا گوشت تھا جو بازار سے آپ قانونی طریقے سے خرید سکتے ہیں۔ میں یہ وضاحت اس لیے دے رہی ہوں کیونکہ یہ حساس معاملہ ہے جس سے لوگوں کی مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے ہیں. میرا ارادہ یہ بالکل نہیں ہے ۔'

کاجول کے اس ٹویٹ کے بعد سے لوگ بھی اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔

prash_realtruth نے لکھا، ’ہم آپ پر اعتبار کرتے ہیں، پر سوچیے اگر آپ کو ثابت کرنے کے لیے کہا جائے؟ یا پھر غلط وجوہات پر آپ پر حملے کی زد میں آ جائیں؟‘

@ to0ot87 ٹویٹ کرتے ہیں، ’آپ جو کھانا چاہتے ہیں کھائیں، یہ آپ کی چوائس ہے .... صرف آپ کی۔‘

جبکہ نریش جین نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’ایسی چیز کھائیں ہی کیوں جس پر وضاحت دینی پڑے۔‘