آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’نشے میں ڈرائیونگ کی تو سزا کے طور پر جسٹن بیئبر کا ڈانس دیکھنا پڑے گا‘
امریکی ریاست مینیسوٹا میں پولیس نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے تو انھیں سزا کے طور پر جسٹن بیئبر کا ڈانس دکھایا جائے گا۔
ریاست مینیسوٹا کے شہر وائیومنگ میں پولیس نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کو ’جیل تک بیئبر کا سپر باؤل اشتہار دیکھنا پڑے گا۔‘
خیال رہے کہ ایک موبائل فون کے اشتہار میں ٹیکسیڈو سوٹ میں ملبوس پاپ سٹار جسٹن بیئبر کو ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔
تاہم اتوار کی شب نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر کوئی بھی گرفتاری نہ ہوئی۔
جسٹن بیئبر کا یہ اشتہار سپر باؤل میچ کے دوران نشر ہوا تھا۔
اس ٹویٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار طنز و مزاح میں کیا اور یہ ٹویٹ دس ہزار سے زائد بار ری ٹویٹ کیا گیا۔
وائیومنگ پولیس کے سربراپ پاؤل ہوپ نے پانیئر پریس کو بتایا کہ اس ٹویٹ کی وجہ سے سپر باؤل کے دوران شراب نوشی سے متعلق عوامی آگہی کا پیغام پھیلانے میں مدد ملی۔
پاؤل ہوپ کا کہنا تھا کہ ’اس کی وجہ سے لوگ واقعی رک گئے اور انھوں نے یہ پیغام پڑھا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سپرباؤل میچ میں نیو انگلینڈ پیٹریاٹس نے 28-34 کے سکور سے تاریخی کامیابی حاصل کی جس کے بعد ویئومنگ پولیس نے ایک اور مزاحیہ پیغام جاری کیا کہ کس طرح بہت سے امریکی ’پیٹریاٹس‘ سے نفرت کرنا پسند کرتے ہیں۔