معروف گلوکار اے نیئر چل بسے

    • مصنف, بیورو رپورٹ
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور

پاکستان کے معروف گلوکار اے نیئر طویل علالت کے بعد لاہور میں چل بسے، اُن کی عمر 66 برس تھی۔

اے نیئر عارضے قلب میں مبتلا تھے اور جمعہ کو انھوں نے آخری سانسیں لی۔

گلوکار اے نیئر 17 ستمبر 1950 کو ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آرتھر نیئر تھا تاہم انھوں نے اے نیئر کے نام سے شہرت پائی.

1974 میں فلم بہشت سے اے نیئر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کے گائے جانے والے لے پہلے گانے نے ہی دھوم مچائی.

اے نیئر نے فلموں میں پلے بیک سنگر کی حیثیت سے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

ان کے مقبول گیتوں 'بینا تیرا نام'، ' یاد رکھنے کو کچھ نہ رہا'، 'ایک بات کہوں دلدارا', 'میں تو جلا ایسا جیون بھر'، 'جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے'، شامل ہیں۔

گلوکار اے نیئر پلے بیک سنگر کی حیثیت سے پہلا گانا ’یوں ہی دن کٹ جائیں گے‘ گایا۔ ان کا گایا ہوا گیت ’پیار تو ایک دن ہونا تھا‘ بے حد مقبول ہوا.

اے نیئر مشہور گلوکار احمد رشدی کو استاد کا درجہ دیتے تھے۔

1980 میں اے نیئر اپنے کیرئیر کے عروج پر تھے اور انھوں نے پلے بیک سنگنگ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا تھا.

اے نیئر کے فلموں میں گائے گیت بے حد مقبول ہوئے اور اسی وجہ انھوں بہترین گلوکار کی حیثیت سے پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ اپنے نام کیا۔

گلوکار اے نیئر کو پہلی بار 1979 میں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔اے نیئر ان دنوں لاہور میں موسیقی کی ایک اکیڈمی چلا رہے تھے۔

گلوکار اے نیئر نے اپنے سوگواروں میں ایک بیوہ اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑ ہیں۔