چکوال کے گاؤں ’گاہ‘ کا ’موہنا‘ جن کے دوست اُن کی راہ تکتے رہ گئے

،ویڈیو کیپشنمن موہن سنگھ کے دوست اُن منتظر رہے کہ وہ کب پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن ایسا ہو نہ سکا۔
چکوال کے گاؤں ’گاہ‘ کا ’موہنا‘ جن کے دوست اُن کی راہ تکتے رہ گئے

انڈیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سنہ 1932 میں برطانوی ہندوستان کے ضلع جہلم کے گاؤں گاہ میں کپڑے کے دکاندار گرُمکھ سنگھ اور اُن کی اہلیہ امرت کور کے ہاں پیدا ہوئے۔ اب یہ گاؤں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ضلع چکوال کا حصہ ہے۔گاہ گاؤں میں منموہن سنگھ کے دیگر دوست منتظر رہے کہ کب وہ پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن وہ یہ وعدہ وفا نہ کر پائے۔

من موہن سنگھ کی وفات کے بعد گاہ کے رہائشی انھیں کیسے یاد کرتے ہیں؟

جانیے بی بی سی کے نیر عباس کی اس رپورٹ میں۔

آواز: نازش فیض