انڈیا اور بنگلہ دیش کی کشیدگی کسی بڑے خطرے کی طرف اشارہ تو نہیں؟

،ویڈیو کیپشن’سیون سسٹرز‘ الگ کرنے کی دھمکی: بنگلہ دیش میں انڈین ہائی کمشنر کی ملک بدری کا مطالبہ
انڈیا اور بنگلہ دیش کی کشیدگی کسی بڑے خطرے کی طرف اشارہ تو نہیں؟

بنگلہ دیش کے ایک سیاسی رہنما کی جانب سے انڈیا کے بعض علاقوں کو الگ کرنے کی دھمکی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید کشیدہ کر دیا ہے اور ایسا کچھ پہلی بار نہیں ہو رہا۔۔۔۔ پچھلے کچھ عرصے میں ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں جنہوں نے انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان تَلخی کو مزید بھڑکایا ہے۔

یہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کہیں مستقبل کے کسی بڑے خطرے کی طرف اشارہ تو نہیں؟

یہ اور دنیا بھر کی اہم خبریں۔ آج کے بی بی سی نیوز اردو کے پروگرام جہاں نما میں

میزبان: ثمرہ فاطمہ

ایڈیٹر: خدیجہ عارف

پروڈیوسر: غضنفر حیدر، رفاقت علی