رافیل نڈال: ’کلے کورٹ کے بادشاہ‘ کا ٹینس کی دنیا کو الوداع

،ویڈیو کیپشننڈال نے گذشتہ برس کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر 2024 کے اختتام پر ریٹائر ہو سکتے ہیں
رافیل نڈال: ’کلے کورٹ کے بادشاہ‘ کا ٹینس کی دنیا کو الوداع

لان ٹینس میں 22 گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے والے سپین کے رافیل نڈال نے رواں سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔ 38 سالہ نڈال نومبر میں مالاگا میں ہونے والے ڈیوس کپ فائنل مقابلے میں آخری بار سپین کی نمائندگی کریں گے۔ نڈال زخمی ہونے کی وجہ سے گذشتہ دو سیزن میں چند ہی میچ کھیل سکے اور انھوں نے گذشتہ برس کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر 2024 کے اختتام پر ریٹائر ہو سکتے ہیں۔