’کیا آپ اپنے پارٹنر کو اپنا واٹس ایپ دیں گے؟‘ واٹس ایپ کے نئے فیچر پر تبصرے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت اب آپ ایک ہی اکاؤنٹ چار موبائل فونز پر استعمال کر سکتے ہیں۔
سمارٹ فونز پر وسیع پیمانے پر استعمال کی جانے والی میسجنگ سروس واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج سے اب آپ ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ اپنے چار فونز پر استعمال کر سکیں گے۔‘
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس نے عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے یہ فیچر دستیاب کرنا شروع کر دیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں ہر کسی کو اس تک رسائی ہوگی۔
اس سے قبل آپ صرف ایک فون اور متعدد دوسری ڈیوائسز، جیسے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر، اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ اِن کر سکتے تھے۔
دو ارب سے زیادہ صارفین کے ساتھ واٹس ایپ پوری دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ سروس سمجھی جاتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہWhatsApp
ایک واٹس ایپ چار فونز پر: یہ فیچر کیسے کام کرے گا؟
اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے دوسرے فونز پر بھی اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔ اگر ایک فون بند ہو تو آپ دوسرے، تیسرے یا چوتھے فون سے پیغامات بھیج سکیں گے۔
واٹس ایپ نے اپنے بلاگ میں بتایا ہے کہ یہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ درخواست کردہ فیچر تھا۔ ’ہر فون کے ساتھ واٹس ایپ اکاؤنٹ آزادانہ حیثیت میں منسلک ہوگا۔ اس سے آپ کے ذاتی پیغامات، میڈیا، کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (پیغامات کی رازداری کی ٹیکنالوجی) حاصل ہوگی۔‘
اس کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ کی پرائمری ڈیوائس طویل عرصے تک غیر فعال رہتی ہے تو یہ خود بخود لاگ آؤٹ ہوجائے گی۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واٹس ایپ کا مزید کہنا ہے کہ اب آپ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کیے بغیر دوسرے فونز پر منتقل کرسکتے ہیں۔ ’اگر آپ کسی چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں تو اضافی ملازمین واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کے ذریعے صارفین کو اپنے ہی فون سے جواب دے سکیں گے۔‘
ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ چار فونز پر استعمال کرنے کا طریقہ:
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
اس کی متبادل سروسز جیسے ٹیلی گرام پر پہلے سے یہ فیچر موجود ہے۔
دریں اثنا واٹس ایپ نے حال ہی میں ’ون ٹائم کوڈ‘ یا ایک بار فراہم کیے جانے والے پاس ورڈ کے ذریعے اکاؤنٹ دوسری ڈیوائسز سے جوڑنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق صارفین جلد اس قابل ہوں گے کہ وہ ون ٹائم کوڈ کے ذریعے مزید ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ چلا سکیں گے اور انھیں کیو آر کوڈ کی ضرورت نہیں رہے گی۔
نئے واٹس ایپ فیچر پر تبصرے
واٹس ایپ کا عالمی سطح پر استعمال ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھا ہے۔ اس میسجنگ سروس کو نہ صرف ملک کے اندر بلکہ ملک کے باہر بھی اپنے دوستوں و رشتہ داروں کے ساتھ روابط قائم کرنے اور کاروباری مقاصد کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے۔
بعض صارفین نے اس نئے فیچر کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس کی بڑے عرصے سے ضرورت تھی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
ایوشی نامی صارف نے اس فیچر کے فائدے کچھ اس طرح بیان کیے: ’میں اپنے کولیگ کے فون پر لاگ اِن کروں گی تاکہ جب بھی کبھی تاخیر سے دفتر پہنچوں تو وہ میری طرف سے جواب دے سکیں۔‘
مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے مطابق ایک اکاؤنٹ کی چار فونز پر رسائی سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3

X پوسٹ کا اختتام, 4
جیسے جارج کہتے ہیں کہ واٹس ایپ کا یہ تازہ فیچر شادی شدہ جوڑوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر بعض صارفین نے یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا آپ اپنے پارٹنر (شوہر یا بیوی) کو اپنا واٹس ایپ دیں گے؟ اس پر بھی ملا جلا ردعمل سامنا آیا۔
مکوش شرما صارفین کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے اپنی ڈیوائس کسی کو دی ہے تو وہ آپ کا واٹس ایپ اپنے فون پر چلا سکتے ہیں۔ ’اب لوگوں کو لنکڈ ڈیوائسز چیک کرتے رہنا ہوگا۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
ادھر بعض ایسے لوگ بھی تھے جنھوں نے مارک زکربرگ کو پیغام پہنچایا کہ اس نئے فیچر کے ساتھ انھیں ’تین فون بھی بھجوا دیں۔‘
واٹس ایپ کے اس اعلان پر طنزیہ اور مزاحیہ میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے جن میں سے کچھ نیچے دیے گئے ہیں:
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 6

X پوسٹ کا اختتام, 7

X پوسٹ کا اختتام, 8

X پوسٹ کا اختتام, 9