جانوروں کے سینگوں سے آرائشی اشیا بنانے کا صدیوں پرانا فن
جانوروں کے سینگوں سے آرائشی اشیا بنانے کا صدیوں پرانا فن
انڈین ریاست اترپردیش کے شہر سنبھل میں کئی نسلوں سے کاریگروں کی ایک برادری جانوروں کے سینگوں کو رنگ برنگے بٹنوں، کنگھیوں اور خوشنما زیورات میں تبدیل کرنے کا کام کر رہی ہے۔ یہ دستکاری ہزاروں خاندانوں کی کفالت کر رہی ہے اور انڈیا کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔ مغل دور سے تعلق رکھنے والی اس دستکاری کو سنہ 2022 میں جی آئی ٹیگ دیا گیا۔



