اقلیتوں کا پاکستان کہاں ہے؟

،ویڈیو کیپشنتوہین مذہب کے الزام کے بعد مسیحی برادری پر حملے نے ایک مرتبہ پھر خوف کی فضا کو جنم دیا ہے
اقلیتوں کا پاکستان کہاں ہے؟

پاکستان کے شہر جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزام کے بعد مسیحی برادری پر ہجوم کے حملے نے ایک مرتبہ پھر اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ملک میں اقلیتی برادریاں کتنے ڈر میں رہ رہی ہیں۔ کبھی احمدی حملوں کی زد میں ہوتے اور کبھی ہندو، کبھی ان کے گھروں کو جلایا جاتا ہے تو کبھی ان کی عبادت گاہوں کو۔

اگرچہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے سنہ 2014 میں کہا تھا کہ توہین مذہب کے بیشتر الزامات زیادہ تر غلط ہوتے ہیں اور ان کے پیچھے دیگر وجوہات ہوتی ہیں لیکن پھر بھی ایسا ہو رہا ہے اور لوگ توہین مذہب کے نام پر انسانیت سوز جرائم کر کے بچ جاتے ہیں۔

ایڈیٹر: حسین عسکری

پریزینٹر: جاود سومرو

رپورٹر: فرحت جاوید، ترہب اصغر

پروڈیوسرز: عارف شمیم، عمر آفریدی، کاشف قمر، ثقلین امام

کیمرہ مین: نئیر عباس، وقاص انور

پاکستان کی اقلیتیں