آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
فٹبال ورلڈ کپ: انگلینڈ کا شاندار آغاز، ایران کا مایوس کن کھیل
انگلینڈ کی فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز انتہائی عمدہ انداز میں کیا ہے اواور اپنے پہلے میچ میں ایران کو با آسانی شکست دی دی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم کی شاندار کارگردگی میں نوجوان کھلاڑیوں بکائیو ساکا، جوڈ بلنگھم اور مارکوس ریشفورڈ نے اہم کردار رہا ہے۔
نوجوان کھلاڑی جوڈ بلنگھم نے میچ کے پینتسویں منٹ میں لیوک شا کے کراس پر ایک خوبصورت ہیڈر کے ذریعے ٹیم کو برتری دلوا دی۔
انگلینڈ کی ٹیم مسلسل کھیل پر حاوی رہی اور پہلے ہاف کے اختتام پر اسے تین گول کی برتری حاصل تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری ہاف میں بھی اپنا غلبہ برقرار رکھا اور تین مزید گول کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے بکائیو ساکا نے دو، بلنگھم، رحیم سٹرلنگ، مارکوس ریشفرو اور گریلش نے ایک ایک گول کیا۔
ایران کے مہدی ترینی نے دوسرے ہاف میں دو گول سکور کیے لیکن وہ کسی موقع پر بھی انگلینڈ ٹیم کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہ کر سکے۔
ایران کو میچ کے آغاز سے ایک جھٹکا لگا جب اس کے نمبر ون گول کیپر زخمی ہو کر میدان سے چلے گئے۔
ایران کی ٹیم ایک ایسے وقت ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے جب پورا ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے اور گذشتہ کئی مہینوں سے ملک میں ہنگامے جاری ہیں جس میں اطلاعات کے مطابق سینکڑوں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ملک کے اندار حالات ایران کے کھلاڑیوں کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔
افسردہ کھلاڑی
میچ سے قبل ایران کے کپتان نے اپنے ملک کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان احسان حاج صفی نے کہا تھا کہ ’ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہمارے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور ہمارے لوگ خوش نہیں ہیں‘۔
انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں تقریباً 400 مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر 16,800 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایران کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں کے پیچھے ایران کے غیر ملکی دشمنوں کا ہاتھ ہے‘۔ مظاہروں کے سلسلے میں کم از کم پانچ مظاہرین کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔