پاکستانی لڑکی عائشہ جنھیں انڈین شہری کے دل نے نئی زندگی دی

،ویڈیو کیپشن
پاکستانی لڑکی عائشہ جنھیں انڈین شہری کے دل نے نئی زندگی دی

عائشہ صرف سات سال کی تھیں جب ان کے والدین کو یہ علم ہوا کہ اُن کے دل کا 25 فیصد حصہ ناکارہ ہو چکا ہے۔ رفتہ رفتہ عائشہ کا دل معمول کے مطابق کام کرنا چھوڑ رہا تھا۔ 2019 میں پہلی بار صنوبر اور عائشہ انڈیا کے شہر چنئی میں ایک ماہر امراض قلب سے ملے اور اس کے کچھ ہی عرصہ بعد عائشہ کو دل کا دورہ پڑا۔

جس کے بعد عائشہ کے دل کا ٹرانسپلانٹ ہوا اور اب وہ اپنی زندگی بہتر انداز میں گُزارنے کے قابل ہو گئی ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کے سفارتی تعلقات بھلے ہی تلخ کیوں نہ ہوں لیکن لوگوں کے درمیان تعلقات اب بھی اتنے برے نہیں۔

مزید تفصیل اس ویڈیو میں