وہ لمحہ جب فاروق عبداللہ پر گولی چلی
وہ لمحہ جب فاروق عبداللہ پر گولی چلی
انڈیا کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر بدھ کی شام ایک شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص پستول تھامے فاروق عبداللہ کے قریب آتا دکھائی دے رہا ہے۔



