سموگ سے کینسر اور فالج کا خطرہ کیسے ہو سکتا ہے؟
سموگ سے کینسر اور فالج کا خطرہ کیسے ہو سکتا ہے؟
ہر سال اکتوبر نومبر میں سموگ پاکستانی اور انڈین پنجاب کی فضا آلودہ کر دیتی ہے اور پھر اگلے سال حالات بہتر ہونے کے وعدے کیے جاتے ہیں۔ لیکن اس دوران لوگ صحت کے بدترین بحران سے گزرتے ہیں۔ لاہور کو ہی لے لیں اس کا شمار اب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ ایک سٹڈی کے مطابق اگر آپ لاہور جیسے آلودہ شہروں میں رہتے ہیں تو ائیر پولوشن یا فضائی آلودگی کی وجہ سے آپ کی عمر میں پانچ سال کم ہو جاتے ہیں۔
بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں یہ دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے کہ سموگ لوگوں کی صحت پر کیا اور کس طرح کے اثرات چھوڑتی ہے اور یہ بھی کہ یہ ہیلتھ ایمرجنسی حکومتوں کے لیے ایک ارجنٹ مسئلہ ہے بھی یا نہیں؟
میزبان: عالیہ نازکی
رپورٹر: شہزاد ملک
فلمنگ: فرقان الٰہی
وژول پروڈیوسر: سید علی کاظمی
پروڈیوسر: عارف شمیم



