احمد آباد کا روٹی بازار: خواتین کی خودمختاری کی نشانی
احمد آباد کا روٹی بازار: خواتین کی خودمختاری کی نشانی
انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی کچھ مسلمان عورتوں نے اپنی محنت سے اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ چند سال قبل انھوں نے گھر میں ہی روٹیاں بنا کر بیچنی شروع کیں اور ان کی کامیابی سے تحریک لے کر علاقے کی بہت سی دوسری عورتیں بھی مالی اعتبار سے خودمختار ہونے لگیں۔






