پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس کے ساتھ روابط معمول کے مطابق ہیں۔
واشنگٹن میں جمعے کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے۔
جان کربی نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کے ایک بریگیڈ ہیڈ کواٹر پر حملے میں 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔
اس واقعے کے بعد انڈیا نے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے زیر انتظام علاقے میں مبینہ شدت پسندوں کے خلاف 'سرجیکل سٹرائیکس' کرنے کا دعویٰ کیا تھا جسے پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔
امریکہ نے انڈیا کی جانب سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 'سرجیکل سٹرائیکس' کے دعوے کے بعد دونوں ممالک پر کشیدگی کو کم کرنے اور بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکی محکمۂ خارجہ میں تبدیلی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 300 سے 400 لوگ محکمۂ خارجہ میں آئیں گے۔







