سعودی عرب میں مطلوبہ شخص کوگولی مار دی گئی

،تصویر کا ذریعہGetty
سعودی عرب میں پولیس نے مشرقی صوبے میں ایک مطلوبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ مشرقی صوبے میں موجود شیعہ کمیونٹی میں کئی برسوں سے متواتر بد امنی پائی جاتی ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ عبدالرحیم الفرج پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اس وقت مارے گئے جب پولیس انھیں ان کے آبائی قصبے عوامیہ میں تلاش کر رہی تھی۔
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ عبدالرحیم الفرج اور ان کے بھائی مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
اطلاعات کے مطابق عبدالرحیم الفرج سعودی عرب کی سکیورٹی افواج کے ہاتھوں مارے جانے والے اپنے خاندان کے پانچویں رکن ہیں۔
واضح رہے کہ عوامیہ معروف شیعہ عالم شیخ نمر باقر النمر کا آبائی قصبہ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سعودی عرب کی ایک عدالت نے سنہ 2014 میں شیخ نمر باقر النمر کو قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائے موت دی تھی۔







