یمن میں حوثیوں کے خلاف سعودی بمباری سے ہونے والی تباہی کے مناظر کی تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنیمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقے پر سعودی بمباری کے بعد دھویں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنصنعا کے ایک محلے میں لوگ بمباری سے بچنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔
،تصویر کا کیپشنبمباری سے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیمن میں سعودی کارروائی میں فضائیہ کے علاوہ بحریہ کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ نے یمن کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنرہائشی علاقوں پر بمباری سے بہت سے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیمن میں سعودی عرب نے مارچ کی 25 تاریخ کو بمباری شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنسعودی عرب نے یمن میں فوجی کارروائی حوثی باغیوں کو روکنے کے لیے شروع کی تھی، تاہم ابھی تک اس مقصد میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔