زبردستی کی شادیوں سے بچاؤ

برطانیہ میں زبردستی کی شادیاں جرم ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو برطانیہ سے باہر ایسے ممالک لے کر جاتے ہیں جیسا کہ پاکستان اور وہاں ان کی زبردستی شادیاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ میں زبردستی کی شادیاں جرم ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو برطانیہ سے باہر ایسے ممالک لے کر جاتے ہیں جیسا کہ پاکستان اور وہاں ان کی زبردستی شادیاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں
    • مصنف, جین کوربِن
    • عہدہ, بی بی سی پینوراما

ہم لوگ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں کے حصار میں ایک پاکستانی شہر کی تنگ گلیوں سے گزر رہے ہیں اور ہمارا مقصد ہے ایک خاتون کو اُن کی مرضی کے بغیر زبردستی کی شادی سے بچانا۔

ثنا جن کی عمر 19 سال ہے اور تعلق برطانیہ کے مڈلینڈز کے علاقے سے ہے اور انہیںگذشتہ گرمیوں کی چھٹیوں میں پاکستان لایا گیا اور بتایا گیا کہ اس کا مقصد انھیں یونیورسٹی میں داخلہ دلوانا ہے۔

مگر اس کی بجائے اسے پتا چلا کہ اس کے والدین اس کی شادی کرنا چاہ رہے ہیں وہ بھی ایسے مرد سے جسے وہ جانتی بھی نہیں اور جب اس نے انکار کیا تو ثنا کے ولد نے انہیں مارا پیٹا۔

برٹش کونسل کے سائمن منشل نے کہا ’زبردستی کی شادیاں روکنا حکومت کی ترجیح ہے۔ ہم ہرسال 100 کے قریب ایسے کیسز کا سامنا کرتے ہیں اور جہاں ضرورت پڑے وہاں ہم بچاؤ کے ذرائع بھی استعمال کرتے ہیں۔‘

زبردستی کی شادیاں برطانیہ میں جرم ہیں مگر اس کےباوجود والدین اپنے بچوں کو برطانیہ سے باہر ایسے ممالک لے کر جاتے ہیں جیسا کہ پاکستان جب وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کے بچے مغرب زدہ ہو گئے ہیں اور وہاں اُن کی شادیاں کروانے کی کوشش کرتے ہیں جو اکثر کسی کزن سے ہوتی ہے۔

سائمن اور اُن کی ساتھی نیلم فاروق ثنا کے دیےہوئے پتے پر پہنچتے ہیں مگر وہاں کوئی نہیں ہوتا۔ ایک شخص ثنا کے بارے میں مکمل لاعلمی ظاہر کرتا ہے مگر بعد میں پتہ چلتا ہے کہ ثنا کے چچا اسی گلی میں رہتے ہیں۔

برطانیہ میں زبردستی کی شادی کرنا جرم ہے اس کے باوجود ہر سال ایک سو کے قریب ایسے کیسز سامنے آتے ہیں
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ میں زبردستی کی شادی کرنا جرم ہے اس کے باوجود ہر سال ایک سو کے قریب ایسے کیسز سامنے آتے ہیں

مقامی پولیس جو ہمارے ساتھ ہے کو اس بارے میں نہیں پتا کہ کیا ہو رہا ہے ۔باوجود اس کے کہ پاکستان میں بھی زبردستی کی شادی پر پابندی ہے مگر اس کی خلاف ورزیوں پر کبھی بھی عمل در آمد نہیں ہوتا بلکہ کئی بار پولیس والے متعلقہ خاندان والوں کو مخبری کر دیتے ہیں۔

ثنا موبائل پر بات کرنے سے ڈرتی ہیں مگر سمارٹ فون کی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم اس کے ایس ایم ایس میسج کرنے کی جگہ کا معین کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

ہم اُن کا پتا چلاتے ہیں کہ وہ ایک بڑے گھر میں موجود ہیں جو کے متوسط طبقے کے ایک محلے میں ہے جہاں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ پائی گئیں۔

نیلم اس بات پر اصرار کرتی ہیں کہ وہ ثنا سے اکیلے میں ملنا چاہتی ہیں مگر اُن کے والد اعتراض کرتے ہیں۔

جب وہ انہیں بتاتی ہے کہ ہمیں اس کی حفاظت کے بارے میں خدشات ہیں اور ’ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں ہے۔‘

اکیلے میں ثنا نے نیلم کو بتایا کہ وہ یہاں سے جانا چاہتی ہیں جس پر اُن کے والد کو بتایا جاتا ہے کہ ثنا نے مدد کی درخواست کی ہے جس پر انکار نہیں کیا جا سکتا۔

اب سائمن کو ثنا کی سفری دستاویزات چاہیں اور وہ سختی سے ثنا کے والد سے کہتے ہیں کہ ’مجھے اِن کا پاسپورٹ چاہیے جس کے صفحۂ اول پر واضح لکھا ہے کہ یہ برطانوی حکومت کی ملکیت ہے۔‘

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کے اراکین ایک شہر میں پولیس کے ہمراہ ایک لڑکی کو بچانے کی مہم پر

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کے اراکین ایک شہر میں پولیس کے ہمراہ ایک لڑکی کو بچانے کی مہم پر

جب اُن کے والد ٹال مٹول کرتے ہیں تو ٹیم کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ ثنا کو لے کر فوراً نکلیں کیونکہ مزید رشتہ داروں کو فون کر دیا گیا ہے اور وہ آنے ہی والے ہیں جس سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

باہر گاڑیوں کو اس طرح کھڑا کیا گیا ہے کہ اگر فوراً نکلنا پڑے تو مشکل نہ ہو۔

نیلم نے ثنا سے کہا ’چلو چلو جلدی سے گاڑی میں بیٹھو‘ اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک سوٹ کیس لیے گھر سے نکلے۔

ثنا کی ایک آنکھ پر نیل پڑا ہوا ہے مگر وہ بہت حوصلے سے ہیں اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتیں اور ایک منٹ میں ان کا کارواں حرکت میں آجاتا ہے۔ سائمن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بغیر پاسپورٹ کے وہاں سے نکلیں گے اور ہم نے اپنے پولیس کے حفاظتی دستے کو چھوڑا اور جلدی سے شہر سے باہر نکل آئے۔

ثنا نے بتایا کہ انھوں نے زبردستی کی شادی کی بجائے خودکشی کا سوچا تھا۔ ’میں نے سوچا کہ اس صورتحال سے بچ نکلنے کا آسان راستہ موت تھا بے شک جتنا مشکل صحیح یا سفارت خانے جا کر مدد حاصل کرنا۔‘

پانچ گھنٹے بعد ثنا اسلام آباد میں ایک محفوظ جگہ پر ہیں جہاں وہ نئے پاسپورٹ اور پرواز کے لیے ٹکٹ کے آنے تک رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ’برطانیہ میں قوانین ہیں جو اس قسم کی باتوں کو روکتے ہیں اور میرے والد جانتے ہیں کہ وہ گرفتار بھی ہو سکتے ہیں۔ مگر پاکستان میں انھوں نے حالات کا فائدہ اٹھایا اور بہت ظلم کیا۔‘

خاندانی رشتے اور احساس شرمندگی اور ندامت اور عزت کا مطلب ہے کہ تمام بچاؤ کی کوششیں اتنی آسان نہیں ہوتیں۔

زبردستی کی شادیوں کے معاملات سے نمٹنا برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کے کاموں کا حصہ ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنزبردستی کی شادیوں کے معاملات سے نمٹنا برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کے کاموں کا حصہ ہے

اس کے 24 گھنٹے کے بعد ہم ایک ایسے علاقے میں ہیں جہاں سفارت کاروں کو جانے سے قبل اجازت طلب کرنی پڑتی ہے۔

اس کے نتیجے میں لڑکی کے خاندان والوں کو خبردار کیا جا سکتا ہے جو لڑکی کی مرضی کے بغیر شادی کر رہے ہوں گے تو ہمیں یہی امید ہے کہ وہ کوشش کر کے بچ نکلے اور ہم سے ملنے پہنچ جائے۔

یہ لڑکی ایک برطانوی یونیورسٹی کی طالبہ ہے جو ایک سال قبل شادی کی غرض سے یہاں لائی گئی اور نیلم کے مطابق اب اُن کے شوہر ان کے ساتھ برا سلوک کر رہے ہیں۔

نیلم کا اس لڑکی سے رابطہ ایک ای میل کے ذریعے ہوتا ہے جو کبھی کبھار آتی ہے اور اس لڑکی کی والدہ اسے اس شادی کو ختم کرنے سے روک رہی ہیں۔

سورج آہستہ سے ڈھل رہا ہے اور سب پریشان ہو رہے ہیں اس کے باوجود کہ مقامی پولیس ہمارے ساتھ ہے ہمیں یہ خوف ہے کہ بچاؤ کی یہ کوشش منصوبے مطابق نہ مکمل ہو جس کے نتیجے میں لڑکی اور ٹیم دونوں مشکل میں پھنس سکتی ہیں۔

سائمن خاموشی سے اصرار کرتا ہے کہ ہمیں لڑکی کا انتظار کرنا ہو گا اور اس کے بعد لڑکی کی نیلم کو ای میل ملتی ہے کہ لڑکی گھر سے نکل کر ایک پبلک شاہراہ ہر آ رہی ہے۔

تھوڑے سے فاصلے سے ہم اسے ایک سفید شال میں لپٹا چھوٹا سے سفید ہیولے کی شکل میں آتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔

ہم جلدی سے اسے کار میں ڈال کر تیزی سے نکل پڑتے ہیں جس پر لڑکی کافی نروس ہے اور اسے ابھی تک یہ نہیں سمجھ آ رہی کہ اس نے درست کام کیا ہے۔

ثنا اب برطانیہ واپس پہنچ چکی ہیں جہاں وہ یونیورسٹی میں داخلہ لے کر اپنے جیون ساتھی کو خود منتخب کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنثنا اب برطانیہ واپس پہنچ چکی ہیں جہاں وہ یونیورسٹی میں داخلہ لے کر اپنے جیون ساتھی کو خود منتخب کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں

اس لڑکی نے نکلنے سے قبل ایک خط اپنے خاندان کے لیے چھوڑا ہے کہ وہ ہائی کمیشن جا رہی ہے۔

اگلے دن ہمیں پتا چلتا ہے کہ لڑکی نے اپنے والدین سے بات کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ واپس جائے گی۔

سائمن سے جب ہم نے وسائل کے ضیاع اور خطرات کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ ’یہ اس کی مرضی ہے‘

لڑکی کو درپیش خطرات کے بارے میں سائمن نے کہا کہ ’خاندان اب جاتنا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن اس کیس کے بارے میں باخبر ہے تو مجھے امید ہے کہ لڑکی ہو درپیش خطرہ کم ہو جائے گا۔ ہم بچاؤ کی کوششیں کرتے ہیں گے کیونکہ یہ پاکستان میں ہمارے کام کا حصہ ہے۔‘

دوسری جانب ثنا اس بات پر تیار تھی کہ وہ اپنے خاندان سے قطع تعلق کر لے اور اب وہ برطانیہ واپس آ کر ایک نئی زندگی شروع کر رہی ہے۔

اگرچہ وہ اپنی ماں سے اداس ہوتی ہے مگر اسے اپنے والد کے حوالے سے کسی قسم کی ندامت نہیں ’میں امید کرتی ہیں ہوں کہ وہ اس ظلم جو انھوں نے میرے اوپر کیا وہ اُن کے آگے آئے اور اگر ہم انہیں کسی طرح یہاں واپس لے کر آئیں وہ جیل جائیں۔‘

’میں نے جو کیا درست کیا اب میں آگے بڑھ کر صرف اپنے بارے میں سوچوں گی اور اسی مناسبت سے فیصلے کروں گی۔‘