القاعدہ نےچارلی ایبڈو پرحملے کی ذمہ داری قبول کر لی

،تصویر کا ذریعہEPA
یمن میں القاعدہ کے ایک رہنما نے ایک ویڈیو کے ذریعے فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
البتہ اس ویڈیو میں القاعدہ نے کوئی ایسی شہادت مہیا نہیں کی ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ حملہ القاعدہ کی کارروائی ہے۔
اسی گروپ نے اس سے پہلے چارلی ایبڈو پر حملے کا خیرمقدم کیا تھا۔
یمن میں القاعدہ کے رہنما ناصر بن علی انسی نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ جزیزہ نما عرب القاعدہ نے پیغمبر اسلام کی ہتک کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی ہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ القاعدہ جزیرہ نما عرب نے اس ٹارگٹ کو چنا اور اس حملے کی منصوبہ بندی کی۔
انھوں نے مزیدایسے حملوں کی دھمکی دی۔



