’مہنگائی میں شراب تو مہنگی نہ کرو‘

شراب کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات سے غیر قانونی شراب کی طرف کچھ روسیوں کو دکھیل رہی ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنشراب کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات سے غیر قانونی شراب کی طرف کچھ روسیوں کو دکھیل رہی ہے

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملک میں بدترین اقتصادی بحران کے باوجود شراب کی قیمتوں پر قابو رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اقتصادی حالات سے پریشانی ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی شراب کی قیمتیں غیر قانونی اور غیر محفوظ کھپت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ ماہ سے روس کی کرنسی، روبل کی قدر دِن بدن تیل کی گرتی ہوی قیمتوں اور مغربی پابندیوں کے ساتھ کم ہو رہی ہے۔

روس کے سابق وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ ملک اگلے سال کساد بازاری میں داخل ہو جائے گا۔

ولادیمیر پوتن نے مشہور شراب ووڈکا سے منسلک ایجنسیوں سے ان کی بات پر غور کرنے کو کہا اور یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کو شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف لڑنا چاہیے۔

گذشتہ سال ایک معروف یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق 25 فیصد روسی مرد 50 اور 55 سال کی عمر سے پہلے مر جاتے ہیں۔

شراب کو ان جلد اموات کا ایک سبب پایا گیا ہے۔

گزشتہ سال کے بعد حکومت نے آدھے لیٹر شراب پر زیادہ سے زیادہ قیمت میں 30 فیصد کا اضافہ کیا۔

ملک میں صرف شراب کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ روس میں سالانہ افراط زر کی شرح ان دنوں 9.4 تک پہنچ چکی ہے۔