اسرائیل: حرم الشریف پر جانے کی پابندی ختم

،تصویر کا ذریعہGetty
اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ مہینوں کی پابندی کے بعد بیت المقدس (یروشلم) کے مقدس مقام حرم الشریف جانے کے لیے تمام عمر کے مردوں کو اجازت دے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد اسرائیل نے مسلمان مرد عبادت گزاروں پر یروشلم حرم الشریف جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اسرائیلی ترجمان مکی روزین فیلڈ نے کہا کہ جمعے کو نماز سے قبل شہر میں پولیس کے اضافی یونٹ تعینات کیے گئے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کا فیصلہ امریکہ، اسرائیل اور اردن کے درمیان عمان میں ہونے والے بات چیت کے بعد معاہدے میں کیا گیا۔
اردن اس معاہدے کا مصالحت کار ہے جس میں قبۃ الصخرا اور مسجدِ اقصیٰ شامل ہیں۔
حرم الشریف یا ٹیمپل ماؤنٹ اسلام اور یہودیت کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور یہاں مسجدِ اقصیٰ واقع ہے جو اسلام کی تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔
اسرائیلی یہودی حرم الشریف میں یہودیوں کو احاطے میں عبادت کرنے پر عائد پابندی کو چیلنج کرنے کی مہم میں سرگرم تھے۔
گذشتہ ماہ یروشلم میں دائیں بازو کے نمایاں یہودی کارکن ربی یہودا گلک پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گذشتہ ہفتے فلسطینی مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے واقعے کے بعد حرم الشریف کو مختصر وقت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔







