معمر خاتون کی لاش چھ سال بعد گھر سے برآمد

،تصویر کا ذریعہPress Association
برطانیہ کے ڈورسییٹ علاقے میں ایک خاتون کی لاش ان کی موت کے چھ سال بعد ان کے فلیٹ سے برآمد کی گئی ہے۔
اس خاتون کا نام این ليٹرم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 70 سالہ کی این کی موت کو وہ مشکوک نہیں مان رہی ہے۔
ایک سرکاری افسر، ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور دو تالا کھولنے والوں نے گراؤنڈ فلور پر واقع فلیٹ کا جب دروازہ کھولا تو وہاں سے لاش کے باقیات برآمد ہوئے۔
این کے ایک پڑوسی جان سٹینلی نے کہا، ’یہ بہت خوفناک ہے۔ اتنے وقت بعد بھی کوئی بھی اس جانب متوجہ کیوں نہیں ہوا؟‘
مگر سٹینلی کے مطابق، ’ان کی کار بھی ہمیں نظر نہیں آتی تھی، اس لیے ہمیں لگتا تھا کہ وہ یہاں سے چلی گئی ہیں۔‘
وہیں ایک اور پڑوسی ایونز روتھ نے کہا، ’اگر میں ایمانداری سے کہوں تو میں ابھی صدمے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔‘
’میں دو دن تک خوف سے کپکپاتا رہا۔ میں اس بات سے شرمندہ ہوں کہ ہم نے ان کا دروازہ کیوں نہیں کھٹکھٹایا یا ان کے غائب ہونے کی کہیں رپورٹ کیوں نہیں کی۔‘
اکیلے رہنے والے معمر افراد کی فلاحی تنظیم كنٹكٹ دی ایلڈرلی کے كلف امیر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی طویل مدت نے اسے کافی سنجیدہ بنا دیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا تھا ’یہ واقعہ ہماری لیے شرمندگی کی بات ہے۔ یہ بات بہت عام ہو گئی ہے کہ معمر افراد کہیں اکیلے رہتے ہیں اور ان سے کوئی نہیں ملتا۔‘
’تھوڑا سا میل جول بھی اکیلے رہ رہنے والے بزرگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہBBC World Service







